عرب امارات اور اسرائیل کی سرکاری ایئرلائنز کے مابین معاہدہ،مزید بھی کریں گے،اسرائیلی وزیر خارجہ
عرب امارات اور اسرائیل کی سرکاری ایئرلائنز کے مابین معاہدہ،مزید بھی کریں گے،اسرائیلی وزیر خارجہ
اسرائیل کے وزیر خارجہ یائر لپید نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعاون کے مزید معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران اسرائیلی وزیر خارجہ نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم جولائی میں مزید معاہدوں پر دستخط کریں گے، اسرائیل اور یواے ای کے تعلقات میں مزید وسعت آئے گی۔ ہمارا ویژن یہ ہے کہ یہ حکومتوں سے کاروبار اور عوام میں منتقل ہو۔
متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی میں اسرائیلی سفارت خانہ کھولنے کے ایک دن بعد یائر لپید دبئی میں اسرائیلی قونصل خانے میں صحافیوں سے بات کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ہم آج یہاں صرف سفارت خانہ نہیں کھول رہے، یہ تعاون کا مرکز ہے۔ ایک ایسی جگہ ہے جو ہمارے اکٹھے سوچنے کی صلاحیت، اکھٹے کام کرنے اور دنیا بدلنے کی علامات ہے۔
گذشتہ برس ستمبر میں متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات معمول پر آئے تھے۔دبئی کو امید ہے کہ چھ مہینے کے گلوبل ایکسپو میں لوگوں کو توجہ حاصل کرے گا جس سے معیشت کو فروغ ملے گا۔ دبئی ایکسپو میں اسرائیل کے نمائندہ الازار کوہن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کا پویلین کاروبار، صنعت، سرمایہ کاری، ثقافت اور تعلیمی میدان میں باہمی تعاون کے قیام کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا۔
قبل ازیں یائر لپید نے متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان سے ملاقات کی۔متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق اسرائیل کے ساتھ معاشی اور تجارتی تعاون‘ کے ایک معاہدے پر بھی دستخط ہوئے ہیں۔
فلسطینی مسلمانوں کی مدد، وزیراعظم نے وفاقی کابینہ اجلاس میں بڑا حکم دے دیا
فلسطینی عوام کی مدد، گورنر پنجاب بازی لے گئے
حکومت نہیں جانا چاہتی نہ جائے ہمیں فلسطین بھیجیں خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے،رکن اسمبلی کا اعلان
اسرائیلی بربریت جاری، غزہ پر 25 منٹ میں 122 بم برسائے گئے
پاکستان کی اہم شخصیت کا ڈاکٹرز کی ٹیم کے ساتھ غزہ جانے کا اعلان
جو کہا کر دکھایا، فلسطینی وزیر خارجہ کے ہمراہ قریشی نیو یارک روانہ
جنگ بندی کے بعد فلسطینیوں کا جشن، جنگ بندی مزاحمت کی جیت قرار
جنگ بندی کیلیے پاکستان سمیت کس ملک نے کردار ادا کیا؟ طاہر اشرفی نے بتا دیا
قبل ازیں متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کی سرکاری ایئرلائنز نے کوڈشیئر معاہدے کا اعلان کیا ہے جو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں وسعت اور گہرائی کی نشانی ہے۔ اسرائیل کے وزیر خارجہ یائر لپید نے رواں ہفتے خلیج میں اسرائیل کے پہلے سفارتخانے کے افتتاح کے لیے متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا تھا جس کے بعد کوڈ شیئر معاہدے کا اعلان کیا گیا ہے
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اسرائیل اور امارت کی ایئرلائنز کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ انہوں نے اپنا مشترکہ کوڈ شیئر نیٹ ورک اور زیادہ سفر کرنے والوں کے لیے باہمی وفاداری کا معاہدہ کیا ہے۔ یہ معاہدہ گذشتہ سال دونوں ممالک کے درمیان ابراہم معاہدہ طے پانے کے بعد اسرائیل اور امارات کے درمیان مفاہمت کی یادداشت کا نیتجہ ہے۔
ایئرلائنز کے کوڈ شیئر معاہدے کے تحت 18 جولائی سے ابو ظبی اور تل ابیب کے درمیان ہفتے میں دو بار چلنے والی اتحاد سروس کی ٹکٹس اسرئیل کی ایئرلائن ایل آل فروخت کرے گی۔ اسرائیلی ایئرلائن زیادہ سفر کرنے والوں کو پوائنٹس بھی دے گی۔ منظوری ملنے کے بعد اتحاد ایئرویز پھر ایل آل ایئرلائن کے 14 روٹس کی ٹکٹس فروخت کرے گی اور زیادہ سفر کرنے والوں کو پوائنٹس دے گی۔ اتحاد کے چیف ایگزیکٹیو ٹونی ڈوگلاس کا کہنا تھا کہ ہمیں خوشی ہے کہ ہم نے ایل آل کے ساتھ اپنا کوڈ شیئراور زیادہ سفر کرنے والوں کے لیے پارٹنرشپ کا اعلان کیا ہے۔ دونوں ممالک کو امید ہے کہ وہ باہمی تعلقات کے قیام کے بعد تیل، سیاحت اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں امکانات سے فائدہ اٹھائیں گے
دوسری جانب بحرین کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق بحرین نے باضابطہ طور پر اسرائیل کیلئے اپنا سفیر مقرر کردیا ہے ۔اسرائیل میں بحرین کے سفیر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے خالد یوسف الجلحمہ کو بحرین کے بادشاہ حماد بن العیسیٰ نے اس منصب پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ خدا انہیں سلامت رکھے ، بحرین کے امن پیغام و رواداری اور پرامن بقائے باہمی کے اقدار کو فروغ دینے میں خدا خالد یوسف کو کامیابی سے ہمکنار کرے۔