اراکین کو دھمکیاں،حکومت ہمیں اشتعال نہ دلائے، بلاول کی وارننگ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہاؤس میں وفاقی وزیر فواد چودھری کی جانب سے آپریشن کے عندیے کے بعد پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری میدان میں آ گئے ہیں
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ اراکین اسمبلی کو عدم اعتماد کے عمل میں حصہ لینے سے روکنے کے لئے تشدد، گرفتاری اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں، اراکین کی جان ،انکا خاندان اور انکی آزادی خطرے میں ہے، اراکین قومی اسمبلی اس فسطائی حکومت کے خلاف اپنے تحفظ کے لیے ہر طرح کا راستہ اختیار کریں گے
PPP & PDM will do all we can to protect them. We will not show all our cards now. IA a few friends will respond to IKs accusations. More to come in the coming days. Out of respect of OIC conference we don’t want anarchy in Islamabad. government must not provoke us. 2/2
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) March 17, 2022
بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ پی پی پی اور پی ڈی ایم اراکین اسمبلی کی حفاظت کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی، اب ہم اپنے تمام کارڈ نہیں دکھائیں گے۔ ان شاء اللہ چند دوست عمران خان کے الزامات کا جواب دیں گے۔حکومت کیخلاف مزید لوگ جلد سامنے آئیں گے، بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ او آئی سی کانفرنس کے احترام میں ہم اسلام آباد میں انتشار نہیں چاہتے۔ حکومت ہمیں مشتعل نہ کرے۔
واضح رہے کہ فواد چودھری کا کہنا تھا کہ سندھ ہاؤس اسلام آباد ہارس ٹریڈنگ کا دار الخلافہ بن چکا ہے ،سندھ ہاؤس اسلام آباد ہارس ٹریڈنگ کا مرکز بن چکا ہے، ممبران کی منڈیاں لگائی جا رہی ہیں یہ آئین و قانون کی خلاف ورزی ہے،اس کے خلاف جلد سخت ایکشن ہوگا ،آپ سب سندھ ہاوس میں گھس کر دکھائیں جانے کی اجازت ہی نہیں ہے یہ پولیس کیوں لے کر آئے ہیں،
قبل ازیں پاکستان پیپلزپارٹی نے خیبرپختونخوا میں چار بڑے جلسوں کا اعلان کردیاپاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری چترال، اپر دیر، مالاکنڈ اور کرم ایجنسی میں ہونے والے جلسوں سے خطاب کریں گے
واضح رہے کہ اپوزیشن نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا رکھی ہے،تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ 28 مارچ کو ہو گی، 27 مارچ کو ڈی چوک پر تحریک انصاف نے جلسے کا اعلان کر رکھا ہے جس سے وزیراعظم عمران خان خطاب کریں گے جبکہ 25 مارچ کو اپوزیشن اتحاد نے بھی اپنے کارکنان کو ڈی چوک پہنچنے کا کہہ دیا ہے،مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ڈی چوک 25 مارچ کو پہنچیں گے اور کب تک وہاں بیٹھنا ہے اسکا فیصلہ اسی روز کریں گے،
پارلیمنٹ لاجز کے کمروں میں کیا کرتے ہو،مجھے سب پتہ ہے، مولانا فضل الرحمان
عمران خان نے رابطہ کیا تو مولانا کیا ردعمل دیں گے؟ مولانا فضل الرحمان کا تہلکہ خیز انٹرویو
لندن سے بانی متحدہ کو لاسکتا ہوں اور نہ ہی نوازشریف کو،شیخ رشید کی بے بسی
بھٹو کو پھانسی ہوئی تو کچھ نہیں ہوا،یہ لوگ بھٹو سے بڑے لیڈر نہیں، شیخ رشید
شیخ رشید یاد کرو وہ وقت…مونس الہیٰ نے کھری کھری سنا دیں
پارٹی سے بیوفائی کرنیوالوں کو غدارلکھ کر پوسٹرز لگائیں گے،شہباز گل
عمران خان لوگوں کی بجائے اپنے ایم این ایز کو اکٹھا کریں،خواجہ سعد رفیق کا چیلنج
آنے والے دن پاکستان کے مستقبل کیلئے فیصلہ کن دن ہیں، وزیراعظم
الیکشن کمیشن کا نوٹس، وزیراعظم عدالت پہنچ گئے
سپریم کورٹ بار نے تصادم روکنے کی آئینی درخواست دائر کردی
چودھری برادران کی جانب سے 25 مارچ تک مہلت مانگی گئی ہے،اہم شخصیت کا انکشاف
ٹائیگر فورس سندھ ہاؤس پر حملے کی تیاری کررہی ہے، پی پی اراکین اسمبلی کا انکشاف
کہتے ہیں پانچ سال کے لیے قومی حکومت بنے گی ،ایسی کی تیسی تمہاری ،شیخ رشید
گالم گلوچ تحریک انصاف کا ٹریڈ مارک بن چکا ،کہیں غائب نہیں، ترین گروپ کے رہنما کا بیان
سندھ ہاوس کے خلاف آپریشن کیا گیا تو غیرقانونی عمل ہوگا،گیلانی