ارجن کپوراورملائکہ اروڑا نے راہیں جدا کرلیں ،بھارتی میڈٰیا

0
55

بالی ووڈ اداکار ارجن کپور اور اداکارہ ملائکہ اروڑا نے ایک دوسرے سے راہیں جدا کرلیں۔

باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 4 سال سے قریبی رشتے میں رہنے والے ملائکہ اور ارجن کا بریک اپ ہوگیا ہے جس کی تصدیق دونوں کے قریبی ذرائع نے کی ہے۔

ارجیت سنگھ اور ان کی اہلیہ کورونا کا شکار

میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہےکہ ارجن سے بریک اپ کے بعد ملائکہ 6 دن سے اپنے گھر سے باہر نہیں نکلیں اور وہ مکمل طور پر تنہائی میں چلی گئی ہیں اداکارہ بہت غمزدہ ہیں اور انہوں نے دنیا سے فی الحال دور رہنے کا فیصلہ کیا ہے ارجن کپور بھی حالیہ دنوں میں ایک بار بھی ملائکہ سے ملنے نہیں گئے، ارجن کو تین دن پہلے بہن ریا کپور کے گھر ڈنر کے لیے دیکھا گیا تھا۔

ثنا جاوید اور عمیر جیسوال کو بھی دبئی کا گولڈن ویزہ مل گیا

ملائکہ عموماً ارجن کپور کے ساتھ ان کے فیملی ڈنر میں ضرور ہوتی ہیں لیکن اس بار وہ ان کے ساتھ نظر نہیں آئیں جب کہ ریا کا گھر ملائکہ سے چند قدم کے فاصلے پر ہے، اس کے باوجود اُنہوں نے رات کے کھانے کے بعد ان سے ملاقات نہیں کی جبکہ دونوں کی جانب سے اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔

شاہ رخ خان کی رہائش گاہ "منت” کو بم سے اُڑانے کی دھمکی دینے والا شخص گرفتار

واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے سال 1998 میں اداکار و فلم ساز ارباز خان سے شادی کی تھی، جوڑے کے ہاں 2002 میں بیٹے ارہان خان کی پیدائش ہوئی تھی، 19 سال شادی رہنے کے بعد ان کی طلاق 2017 میں ہوئی۔

گلوکارسونو نگم فیملی سمیت کورونا وائرس کا شکار

Leave a reply