پی ڈی ایم کے سر براہ ، جے یو آئی کے قائد مولانا فضل الرحمن نے ن لیگی رہنما، ایاز صادق کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سردار ایاز صادق قابل احترام دوست ہیں ان کے بھائی کے انتقال پر افسوس ہوا،
مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ عدلیہ نے جانبداری کا مظاہرہ کیا تو عوامی عدالت میں گئے عدلیہ پر تشویش کا اظہار کیا،ہم عدلیہ کے خیر خواہ ہیں اگر اس ادارے کی کارکردگی پر سوال اٹھتا ہے تو اس پر بات ہوتی ہے، سوال یہ ہے ریاستی اداروں پر حملہ کیا گیا جب جی ایچ کیو یا کور کمانڈر پر حملہ ہوگا تو پھر آرمی ایکٹ حرکت میں آئے گا، نئی صورتحال کا سامنا ہے جسے ماضی پر قیاس نہیں کیا جا سکتا ،کورٹ کے سامنے گملوں اور کیاریوں کی بھی حفاظت کرتے رہے،اختلاف رائے کے باوجود اتفاق رائے پر پہنچیں گے الیکشن مل کر لڑیں گے ہم الیکشن کے لوگ ہیں ،کسی معاملے پر دو ہزار اٹھارہ کو معیار نہیں سمجھتے ،ملکی صورتحال کو نئے ہنگاموں یا نئی پریکٹس کی بھینٹ چڑھا دیا گیا، پی ڈی ایم انتخابی اتحاد نہیں ہے علاقائی سطح پر ایڈجسٹمنٹ کر سکتے ہیں ،
مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ مہنگائی پر پریشانی یہی ہے ملکی معیشت اس حد تک گر چکی ہے نئی حکومت اسے اٹھا نہیں سکے گی،فوراََ الیکشن کی طرف جانا چاہیے انشااللہ عوام سمجھ رہی ملک کو دلدل کی طرف کس نے دھکیلا ہے کتنی دقت ہے, امید پیدا ہوگئی ہے معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے،عمران خان سے پہلے بھی مذاکرات نہیں کر رہے تھے اور اب بھی نہیں کر رہے،سپریم کورٹ کی جانبداری کیخلاف پی ڈی ایم نے احتجاج کیا تھا، عوام کی اس رائے کا احترام کرنا چاہیے، پی ٹی آئی نے کور کمانڈر ہاؤس، چقدرہ قلعہ، جی ایچ کیو, آئی ایس آئی دفتر پر حملہ کیا، اس صورت میں آرمی ایکٹ حرکت میں آئے گا. ان کیلئے معافی کا لفظ کیوں استعمال کیا جارہا ہے.
قبل اذیں جے یو آئی قائد مولانا فضل الرحمان کی وذیراعظم شہباذ شریف سے بھی ملاقات ہوئی ہے ملاقات میں وفاقی وزیر مواصلات اور مولانا فضل الرحمان کے بیٹے مولانا اسعد محمود بھی موجود تھے، وزیرا عظم شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے دوران آئندہ بجٹ پرمشاورت اور ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی
عثمان بزدار کے گرد گھیرا تنگ،مبشر لقمان نے بطور وزیر بیورو کریسی کیلئے کیسے سٹینڈ لیا تھا؟ بتا دیا
بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل
عثمان بزدار اور انکے بھائیوں سمیت انکے مبینہ فرنٹ مین طور بزدار کے خلاف انٹی کرپشن میں انکوائری شروع
جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات
جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار