آرمی چیف سے آذر بائیجان کے وزیر دفاع کی ملاقات

0
47

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آذر بائیجان کے وزیر دفاع کی ملاقات ہوئی ہے

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور ، علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر بات چیت کی گئی، اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان آذر بائیجان کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،دوطرفہ تعلقات کی جڑیں مذہبی وابستگی، مشترکہ اقدار سے جڑی ہیں،

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں نے خطے میں امن و سلامتی کے لیے کوششوں سمیت دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اعادہ کیا۔او آئی سی کے وزرائے خارجہ کی 48ویں کونسل کے اجلاس کا حوالہ دیتے ہوئے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسے افغانستان کی سنگین انسانی صورتحال سے نمٹنے اور عالمی برادری کو ایک مشترکہ وژن اور مشترکہ حکمت عملی پر لانے کے لیے ایک تاریخی پیش رفت قرار دیا تاکہ خطے میں امن و استحکام کے لیے ضروری ابھرتے ہوئے چیلنجوں کا حل تلاش کیا جا سکے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق معزز مہمان نے علاقائی استحکام میں پاکستان کے کردار کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کیا۔ انہوں نے او آئی سی کی 48ویں وزرائے خارجہ کونسل کی میزبانی پر پاکستان کی کوششوں کو خصوصی طور پر سراہا۔

قبل ازیں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کرغزستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات ہوئی ملاقات میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال کیا گیا

محمد بن سلمان نے سابق جاسوس کے قتل کیلئے اپنا قاتل سکواڈ کینیڈا بھیجا

کوئی پگڑی والا ہے یا داڑھی والا، محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت سب کے ایمان کا حصہ ہے،علامہ طاہر اشرفی

پاکستان میں او آئی سی کانفرنس،چودھری شجاعت نے بھی بڑی بات کہہ دی

تاریخی ہندو مندر مسماری کا معاملہ،ن لیگ اور جمعیت علماء اسلام کے رہنماؤں پر مقدمہ درج،گرفتاریاں شروع

مندر جلائے جانے کے واقعے میں فرائض سے غفلت برتنے والے پولیس اہلکاروں کو ملی سزا

اقلیتوں کے حقوق،سپریم کورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا

وزیراعظم کی اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے حوالے سے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت

اگر یہ مندر ہوتا ۔۔۔ لیکن یہ تو مسجد ہے ، تحریر: محمد عاصم حفیظ

مندر گرا دیا اگر مسجد گرا دی جاتی تو کیا ردعمل سامنے آتا؟ چیف جسٹس کا بڑا حکم

آپ سپریم کورٹ میں کھڑے ہو کر ایسی بات نہیں کر سکتے،چیف جسٹس

لوگوں نے حج کا پیسہ بھی زلزلہ متاثرین کو دیا تھا،205 ارب روپے کہاں خرچ ہوئے؟ سپریم کورٹ

وزیراعظم کی ہدایت پراو آئی سی اجلاس میں کشمیری قیادت کو دعوت، بھارتی اعتراض مسترد ا

او آئی سی اجلاس، مصری وزیر خارجہ کی 24 برس بعد پاکستان آمد

او آئی سی اجلاس، وزیراعظم عمران خان کے خطاب کا شیڈول جاری

Leave a reply