پیر سید منور حسین شاہ جماعتی کا آرمی چیف ، صدر ملکت اور وزیراعظم کے نام خصوصی پیغام

0
36

چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ صاحب صدر پاکستان محمد عارف علوی صاحب اور وزیر اعظم عمران خان صاحب کے نام سجادہ نشین و جانشین حضرت امیر ملت پیر سید منور حسین شاہ جماعتی صاحب نے پیغام جاری کیا ہے-

باغی ٹی وی : پیر سید منور حسین شاہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں وزیر اعظم عمران کان سے مخاب ہوتے ہوئے کہا کہ جناب والا! کوئی بھی حکومت ظلم کے ساتھ نہیں چل سکتی کیونکہ مظلوم کی آہ سیدھی عرش الٰہی تک پہنچتی ہے کیونکہ پچھلے دو تین دنوں سے جو ظلم و ستم غریب ، مظلوم اور بے کس لوگوں پر ہو رہا ہے اور ان کا کوئی پُر سنا حال نہیں ہے-

انہوں نے کہا کہ خان صاحب اگر نظر بغور دیکھیں گے تو آپ پر یہ بات واضح ہو جائے گی کہ ان میں سے بہت سے لوگ ایسے ہیں جنہیں نہ تو آپ کی حکومت سے کوئی لینا دینا ہے اور نہ ہی کسی سیاسی جماعت یا تنظیم سے کوئی سروکار ہے آپ ان والدین کو ہی دیکھ لیں جو 1 سے 5 سال تک کے بچوں کو ہمراہ لے کر ناموس رسالت کی خاطر اپنے آقا نبی کریم ﷺ کے نام پر دیوانہ وار نکلے ہوئے ہیں اور وہ اپنے نبی ﷺ کے عاشق اور دیوانے ہیں انہیں بچپن سے محبت اور عشق رسول والا سبق ملا اور عشق رسالت مآب ﷺ ان کی گُٹھی میں ہے اُن کو اپنے آقا ﷺ کے نام پر جب بھی کوئی آواز دے گا تو وہ اپنے آقا کریم ﷺ کے نام پر میدان عمل میں ہوں گے-

پیر سید منور حسین شاہ نے ویڈیو میں جناب جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم پاک فوج کو اپنی ماں کا درجہ دیتی ہے اور ماں وہ ہستی ہے جو خود تو دُکھ درد اور تکلیف برداشت کر لیتی ہے مگر اولاد کو ہر طرف سے ہر طرح سے حفاظت کرتی ہے پاک فوج کے ہوتے ہوئے اس لاچار ، بے بس ، بے سہارا اور مظلوم قوم پر ظلم کی انتہا ہو گئی یہ قوم اپنا دُکھ درد اور تکلیف کس کو جا کر بتائے اور انصاف کہاں جا کر تلاش کرے کیونکہ اس ملک میں انصاف نام کی کوئی چیز تو نہیں ہے –

پیر سید منور حسین شاہ نے کہا کہ اس صرتحال میں آپ خدارا خود چارہ ساز بن کر ان کا مداوا کرین اگر یہ ظلم اسی طرح جاری رہا تو ممکن ہے حالات کنٹرول سے باہر ہو جائیں اور دُشمن کا یہی ایجنڈا ہے اور ففتھ جنریشن وار کا یہی مقصد ہے یہ ملک لاکھوں شہیدوں کی قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا ہے اور یہ ہمارے اجداد کی میراث ہے اور یہ ملک ہمیں اپنی جانوں سے بھی زیادہ عزیز ہے اس لئے ہم نہیں چاہتے کہ خدانخواستہ اس ملک کو کوئی نقصان پہنچے اور دشمن کامیاب ہو ملک میں انارکی یہ شدت پسندی پھیلے جو کہ دُشمن کا ایجنڈا ہے اس وجہ سے آپ خود درمیان میں آکر مذاکرات سے معاملات حل کروائیں تا کہ ملک میں امن و امان قائم ہو سکے وطن عزیز پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ہو یا نہتے عوام دونوں جانب سے ہونے والی شہادتوں پر ہمارے دل چھلنی، دُکھی اور رنجیدہ ہیں لہذا آپ اس مسئلے کو فوراً حل کروائیں کیونکہ پاکستانی قوم کا اپنی فوج پر لازوال اعتماد ہے جسے کسی صورت ٹھیس نہیں پہنچنی چاہیئے –

Leave a reply