اسد طور ایف آئی اے میں پیش ہو گئے

0
93
asad toor

صحافی و یوٹیوبر اسد طور ایف آئی اے میں پیش ہو گئے

اسد طور کو ایف آئی اے نے آج طلب کیا تھا اسد طور اپنے وکیل کے ہمراہ پیش ہوئے، دوسری جانب یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسد طور کو ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا ہے،اسد طور اپنی وکیل ایمان مزاری کے ہمراہ ایف آئی اے ہیڈکوارٹر میں طلبی پر پیش ہوئے۔وکیل ایمان مزاری نے دعوی کیا کہ اسد کو کوئی سوالنامہ دیا گیا اور نہ ہی کوئی سوال جواب کیے گئے۔تفتیش میں تعاون کے باوجود انہیں بٹھا لیا گیا ہے

صحافی ثاقب بشیرنے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ” صبح 11 بجے سے اب 2 بجکر 45 منٹ تک اسد طور کو اسلام آباد ایف آئی اے دفتر بیٹھایا ہوا ہے میں بطور وکیل ساتھ ہوں نا کمپلینٹ کی کاپی دے رہے ہیں نا کوئی سوالنامہ دیا نا کوئی تفتیش ہوئی ہم نے کہا سوالنامہ دیں ہم جواب دے دیں گے وہ بھی نہیں دیا گیا ہم سے موبائل مانگا گیا ہے ہم نے کہا موبائل یہاں ہمارے پاس نہیں ہے انہوں نے کہا سرچ وارنٹ لیکر آئیں گے ہم نے کہا لے آئیں ہمیں کہا گیا آپ ابھی جا نہیں سکتے ابھی ادھر ہی بیٹھیں ” ایڈوکیٹ ایمان مزاری

واضح رہے کہ ایف آئی اے نے آج اسد طور کو طلب کر رکھا تھا، ایف آئی اے نے نوٹس جاری کرتے ہوئے اسد طور کو پیش ہونے کا حکم دیا تھا،صحافی اسد طور کو چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف چلائی جانے والی سوشل میڈیا مہم سے متعلق بیان کیلئے طلب کیا گیا تھا،اسد طور کو ایف آئی اے سائبر کرائم رپورٹنگ سنٹر اسلام آباد میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی

دوسری جانب نگراں وزیرِ اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ حکومت سوشل میڈیا پر غیرقانونی سرگرمیوں پر سخت کارروائی کرے گی، اظہار رائے کی آزادی قانون کے دائرے میں ہے، سوشل میڈیا پر کچھ لوگ عوام کو اُکسا رہے ہیں، کسی کو امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کمپنیاں پروپیگنڈے کی روک تھام کے اقدامات کریں۔

حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

سابق رکن اسمبلی کے بیٹے کے ہاتھوں خاتون کی عصمت دری،بنائیں فحش ویڈیو

مساج سنٹر کی آڑ میں فحاشی کا اڈہ،پولیس ان ایکشن، 6 لڑکیاں اور 7لڑکے رنگے ہاتھوں گرفتار

شہ آور چیز کھلا کر لڑکی سے زبردستی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

امیرلڑکے سے شادی کا انکار کیا تو گھر میں بند کر دیا گیا،25 سالہ لڑکی کی تحفظ کی اپیل

یونیورسٹی میں فحش ویڈیوز اور مبینہ نشے کی فروخت،عدالت میں درخواست دائر

کالج کی طالبات نے ساتھی طالبات کی واش روم میں فحش ویڈیو بنا کر وائرل کردیں

محکمہ صحت لاہور کا کمال،سیمینار کے دوران فحش ویڈیو چل گئی

:ہیلی کاپٹر حادثہ ، سوشل میڈیا پر اداروں کیخلاف مہم میں پی ٹی آئی ایکٹوسٹ ملوث نکلے

غریدہ فاروقی کیخلاف سوشل میڈیا پر مہم، حکومت کا نوٹس

اداروں کیخلاف سوشل میڈیا پر پراپیگنڈا،ایف آئی اے حرکت میں،صحافی بھی طلب

دوسری جانب صحافی و یوٹیوبر عمران ریاض کو گزشتہ روز اینٹی کرپشن نے گرفتار کیا تھا،عمران ریاض کو آج عدالت پیش کیا گیا، عدالت نے عمران ریاض کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی ،عدالت نے عمران ریاض کو جیل بھجوا دیا.

Leave a reply