اسدالدین اویسی بھی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کے مخالف

اسدالدین اویسی بھی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کے مخالف

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان سے شکست کا خوف یا کچھ اور، بھارتی رہنماؤں نے پاک بھارت میچ کی منسوخی کا مطالبہ کر دیا ہے

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز ہو چکا ہے اور کوالیفائنگ مرحلے کے ساتھ ٹیموں کے پریکٹس میچ بھی جاری ہیں اس دوران بھارت سے پاک بھارت میچ کو منسوخ کرنے کے مطالبات شروع ہو گئے ہیں ،بھارتی یونین منسٹر گری راج سنگھ کی جانب سے دونوں ممالک کے تعلقات کے تناظر میں پاک بھارت میچ منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے یونین منسٹر گری راج سنگھ نے کہا ہے کہ پاک بھارت میچ کے انعقاد پر دوبارہ غور کیا جائے کیونکہ دونوں ‏ممالک کے تعلقات اچھے نہیں ہیں اور جب تک تعلقات بہتر نہیں ہوتے میچ کے انعقاد پر غور کرنا چاہیے پاک بھارت بارڈرز پر صورت حال کچھ زیادہ اچھی نہیں اور کافی عرصے سے دونوں جانب تناؤ پایا ‏جاتا ہے ایسی صورتحال میں ہمیں حالات کو مزید کشیدہ ہونے سے بچانا چاہیے۔

بھارتی پنجاب کے وزیر پرگت سنگھ نے بھی پاک بھارت میچ منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک ‏کے تعلقات خراب ہونے کا سبب بننے والے کسی بھی عمل سے گریز کرنا چاہیے ، گری راج سنگھ اور تارکشور پرساد کے بعد مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے پاک بھارت میچ کی مخالفت کر دی، اسدالدین اویسی کا کہنا تھا کہ جموں کشمیر میں ہمارے 9 فوجی جوان مارے گئے اور پاک بھارت میچ کھیلا جا رہا ہے کیوں؟ اسد الدین اویسی نے مودی سرکار پر کڑی تنقید کی اور میچ کی منسوخی کا مطالبہ کیا

مرکزی وزیر گری راج سنگھ، بہار کے ڈپٹی سی ایم تارکیشور پرساد نے بھی میچ منسوخ کرنے کا مطالبہ ہے۔ بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا نے میچ منسوخ ہونے کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہم آئی سی سی کے ساتھ اپنے عہد کی وجہ سے میچ منسوخ نہیں کر سکتے واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کا مقابلہ ایونٹ کے دوسرے میچ میں 24 اکتوبر کو ہو گا

شاہ سلمان کی طبیعت بگڑ گئی،سعودی عرب خطرناک راستے پر،اہم انکشافات ،سنئے مبشر لقمان کی زبانی

محمد بن سلمان نے سابق جاسوس کے قتل کیلئے اپنا قاتل سکواڈ کینیڈا بھیجا

کوئی پگڑی والا ہے یا داڑھی والا، محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت سب کے ایمان کا حصہ ہے،علامہ طاہر اشرفی

ذخیرہ اندوزوں کے لئے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بددعا کی ہے،علامہ طاہر اشرفی کا تاجروں کو پیغام

اسرائیلی وزیراعظم اور محمد بن سلمان نے 5 گھنٹے کیا باتیں کیں؟ تہلکہ خیز انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

کوئی حکومتی شخص اسرائیل گیا؟ علامہ طاہر اشرفی کا دبنگ اعلان

اسرائیل تعلقات پروزیراعظم کا رد عمل کیا ہوتا ہے؟ علامہ طاہر اشرفی کا انکشاف

وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب سے قبل طاہر اشرفی سعودی عرب روانہ

بریکنگ، پاک بھارت تعلقات میں بڑی پیشرفت، تجارت بحالی کی منظوری دے دی گئی

Comments are closed.