بی جے پی رہنما کے گستاخانہ بیان پر بھارتی ناظم الامور کی دفترخارجہ طلبی

0
128

بی جے پی رہنما گستاخانہ بیان پر بھارتی ناظم الامور کی دفترخارجہ طلبی

بی جے پی رہنما کے توہین مذہب کے بیان پر مسلمان سراپا احتجاج ہیں، پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں اس گستاخی کے خلاف رد عمل دیا جا رہا ہے،

پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کیا ہے اور حکومت پاکستان کی طرف سے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بارے میں ہندوستان کی حکمران جماعت بی جے پی کے دو سینئر عہدیداروں کی طرف سے کئے گئے انتہائی توہین آمیز ریمارکس کی شدید مذمت کی، پاکستان کی جانب سے بھارتی ناظم الامور کو بتایا گی کہ یہ ریمارکس مکمل طور پر ناقابل قبول ہیں اور اس سے نہ صرف پاکستانی عوام بلکہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو شدید ٹھیس پہنچی ہے۔

بھارتی سفارت کار کو مزید بتایا گیا کہ پاکستان بی جے پی حکومت کی جانب سے مذکورہ عہدیداروں کے خلاف اٹھائے گئے تاخیری اور غیر اخلاقی تادیبی اقدامات پر افسوس کا اظہار کرتا ہے جس سے مسلمانوں کے درد کو کم نہیں کیا جا سکتا۔پاکستان کو ہندوستان میں مسلمانوں کے خلاف فرقہ وارانہ تشدد اور نفرت میں خطرناک حد تک اضافے پر گہری تشویش ہے۔

دوسری جانب بی جے پی ترجمان کے گستاخانہ بیان پر سعودی عرب کا سخت ردعمل ساامنے آیا ہے، سعودی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ پیغمبر اسلام ﷺ کی توہین ناقابل برداشت ہے،او آئی سی نے بی جے پی رہنما کے گستاخانہ بیان کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ بی جے پی ترجمان کا بیان اسلام کے خلاف نفرت اور بدسلوکی کے تناظرمیں ہے، بھارتی حکمران جماعت اسلام کے خلاف منظم کارروائیوں میں ملوث ہے بھارت مسلمانوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائے

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ بی جے پی رہنماؤں کی جانب سے پیارے نبی حضرت محمد ﷺ سے متعلق نفرت انگیز اور توہین آمیز کلمات کی سخت مذمت کرتا ہوں، اربوں کی تعداد میں دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کا استحصال مکمل طور پر ناقابل قبول ہے، وقت آچکا ہے کہ اقوام عالم ہندوستان میں اسلاموفوبیا سے متاثر ہندوتوا کو روکیں

وزیر خارجہ بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ بی جے پی رہنماؤں کے توہین آمیز کلمات پر بھارتی سفارت کار کو طلب کرلیا،بھارتی سفارت کار کو طلب کرکے توہین آمیز کلمات پر سخت پیغام دے دیا گیا،بی جے پی قیادت اور حکومت توہین آمیز کلمات کی مذمت کرے،بی جے پی قیادت ذمہ داروں کو کیفرکردار تک پہنچائے،

پی ڈی ایم کے سربراہ ،جے یو آئی کے قائد مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ بی جے پی ترجمان کے توہین رسالت ﷺ پر مبنی بیان پر پوری مسلم امہ مل کر بھارت سے جواب طلب کرے بی جے پی ترجمان کی جانب سے حضور علیہ السلام کی شان میں گستاخانہ کلمات کی شدید مذمت کرتے ہیںان گستاخانہ کلمات سے پوری دنیا کے مسلمانوں کے دل چھلنی ہوئے ہیں مسلمان کے لئے حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ذات بارے ایک لفظ بھی قابل برداشت نہیں بھارتی حکومت ایسے رہنماؤں کوسخت سزا دے ورنہ دنیا کا امن خطرے میں پڑ جائے گا

وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان نے بی جے پی رہنماوں کے توہین آمیز بیانات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نبی ﷺکے بارے میں بی جے پی رہنماوں کے اشتعال انگیز بیانات کی قابل مذمت ہے،بی جے پی رہنماوں نے مسلمانوں کی دل آزاری کی ہے،بی جے پی رہنماوں کے بیانات سےدنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں، عالمی دنیا اور انسانی حقوق کی تنظیمیں اس کا نوٹس لیں، مودی حکومت حساس مذہبی معاملات پر لوگوں میں نفرت پھیلا رہی ہے،عالمی دنیا کا رواداری کا معیار باقی ممالک اور مودی کے لیے الگ الگ نہیں ہو سکتا، بھارتی انتہا پسندی دنیا کے لیے ایک خطرہ بن چکی ہے،بی جے پی رہنما وںکی رکنیت معطلی کافی نہیں، مودی سرکار کو مسلمانوں سےمعافی مانگنی چاہیے،

بی جے پی کی ترجمان کی جانب سے حضرت محمد ﷺ کی توہین کے خلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی،قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی ،قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ یہ ایوان بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کی ترجمان کی جانب سے حضرت محمد ﷺ کی توہین پر شدید مذمت کرتا ہے بی جے پی ترجمان نوپور شرما کے گستاخانہ بیان کی وجہ سے دنیا بھر کے مسلمانوں کو گہرا صدمہ ہوا ہے مغربی ممالک کی طرح بھارت میں بھی مسلمانوں کے متعلق نفرت کے جذبات پائے جاتے ہیں مغربی ممالک میں مسلسل پیغمبر اسلام ﷺکی شان میں گساخی کے واقعات سامنے آتے ہیں پوری امت مسلمہ عقید ختم نبوت اور تحفظ ناموس رسالت ﷺ کے معاملے میں ایک ہو او آئی سی فوری اجلاس پر بلاکر ان گستاخانہ عزائم کےخلاف لائحہ عمل بنائے وزیر اعظم پاکستان اس مسئلے کو عالمی سطح پر اجاگر کریں

تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ترجمان نے نبی کریم ﷺکی شان میں گستاخی کی جس کی سخت مذمت کرتے ہیں یہ ایک دفعہ پھر یاد دلاتی ہے کہ ہمارے اجداد کی قربانی سے جو آزاد ملک ملا وہ کتنی بڑی نعمت ہے،بھارتیہ جنتا پارٹی کے ترجمان کے اشتعال انگیز بیان اورگستاخی کی عالمی سطح پر مذمت کرنی چاہیے،

ق لیگی رہنماوں نے بی جے پی رہنماؤں کی طرف سے گستاخانہ بیانات کی مذمت کی ہے، سابق وزیراعظم، ق لیگ کے سربراہ چوھدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ بی جے پی رہنماؤں کی توہین آمیز بیانات سے عرب دنیا کی آنکھیں کھل جانی چاہییں،سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہیٰ کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کو فوری طور پر بھارتی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ہمارا تن من دھن خاتم النبین حضرت محمد ﷺپر قربان ہے، بھارت کی جانب سے توہین آمیز بیانات کا او آئی سی اور اقوام متحدہ نوٹس لیں,سابق وفاقی وزیر مونس الہیٰ کا کہنا تھا کہ گستاخانہ بیانات کو روکا نہ گیا تو عالمی سطح پر نفرت پھیلنے کا خدشہ ہے،بھارت کی اس حرکت کی وجہ سے خطے کا امن خطرے میں پڑ گیا ،

واضح رہے کہ بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کی ترجمان نوپورشرما نے ایک ٹی وی چینل کے پروگرام میں اسلام اور نبی کریمﷺ کے حوالے سے متنازع گفتگو کی تھی اس بیان پرمسلمانوں کی جانب سے شدیدغم وغصے کا اظہارکیا جارہا ہے

دہلی تشدد ، خاموشی پرطلبا نے کیا کیجریوال کے گھر کا گھیراؤ، پولیس تشدد ،طلبا گرفتار

امریکا سمیت متعدد ممالک کی دہلی بارے سیکورٹی ایڈوائیزری جاری

دہلی فسادات، 42 سالہ معذور پر بھی مسجد میں کیا گیا بہیمانہ تشدد

دہلی فسادات کا ذمہ دار کون؟ جمعیت علماء ہند نے کی نشاندہی

دہلی فسادات اور 2002 کے گجرات فسادات میں گہری مماثلت،ہندوؤں کی دکانیں ،گھر کیوں محفوظ رہے؟ سوال اٹھ گئے

دہلی فسادات، کوریج کرنیوالے صحافیوں کی شناخت کیلیے اتروائی گئی انکی پینٹ

دہلی، اجیت دوول کا دورہ مسلمانوں کو مہنگا پڑا، ایک اور نوجوان کو مار دیا گیا

دہلی فسادات میں امت شاہ کی پرائیویٹ آرمی ملوث،یہ ہندوآبادی پر دھبہ ہیں، سوشل ایکٹوسٹ جاسمین

Leave a reply