امریکا میں آصف مرچنٹ کی گرفتاری پر پاکستان کا ردعمل

0
105
forigen office

امریکی حکام کے ممکنہ قتل کی سازش میں گرفتار پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کے حوالہ سے پاکستان کا ردعمل سامنے آیا ہے

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ آصف مرچنٹ کی گرفتاری کے حوالہ سے ہم امریکہ کے ساتھ رابطے میں ہیں اور تفصیلات کا انتظار ہے،باضابطہ ردعمل دینے سے پہلے آصف مرچنٹ کے ماضی سے متعلق معلومات کی توثیق چاہتے ہیں

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی عدالت میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی سیاستدانوں کے قتل کی ممکنہ سازش کے الزام میں امریکا میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ پر فرد جرم عائد کی گئی ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق آصف مرچنٹ کچھ عرصے ایران میں رہا وہ پاکستان سے ایران آیا تھا تاکہ کرائے کے قاتلوں کی خدمات حاصل کرے،اگرچہ مجرمانہ شکایت میں ٹرمپ کے نام کا ذکر نہیں کیا گیا ہے، تاہم اس کیس سے واقف متعدد ذرائع نے اے بی سی نیوز کو بتایا کہ مبینہ سازش کا ایک مطلوبہ ہدف ٹرمپ تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ دیگر ممکنہ اہداف میں دونوں اطراف کے سرکاری اہلکار شامل تھے۔آصف مرچنٹ نے جس شخص سے رابطہ کیا وہ ایف بی آئی کے ساتھ کام کرنے والا ایک خفیہ مخبر تھا۔ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق آصف مرچنٹ کا ٹرمپ پر قاتلانہ حملے سے کوئی تعلق نہیں،وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے آصف مرچنٹ کی ٹرمپ پر حملے میں ملوث ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ٹرمپ پر قاتلانہ حملے سے کوئی تعلق نہیں۔

اوہائیو،ریپبلکن نیشنل کنونشن کے باہر فائرنگ سےچاقو بردار شخص ہلاک

سری لنکن کپتان مستعفی،ہمارے والے اب بھی لابنگ میں مصروف

عمران خان نے آخری کارڈ کھیل دیا،نواز شریف بھی سرگرم

پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت

اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

"بھولے بابا” کا عام آدمی سے خود ساختہ بابا بننے کا سفر ،اربوں کے اثاثے

اصلی ولن آئی ایم ایف یا حکومت،بے حس اشرافیہ نے عوام پر بجلی گرا دی

کرکٹ میں سٹے بازی اور سپاٹ فکسنگ،پاک بھارت میچ میں‌کتنے کا جوا؟

لڑائی شروع،کیا ایمرجنسی لگ سکتی؟جمعہ پھر بھاری،کپتان جیت گیا

مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کا فیصلہ،ملک ایک اور آئینی بحران سے دوچار

حکومت کو کوئی خطرہ نہیں،معاملہ تشریح سے آگے نکل گیا،وفاقی وزیر قانون

Leave a reply