آصف زرداری کا علاج کس ڈاکٹر سے کروایا جائے؟ پیپلز پارٹی نے نیا مطالبہ کر دیا
آصف زرداری کا علاج کس ڈاکٹر سے کروایا جائے؟ پیپلز پارٹی نے نیا مطالبہ کر دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما چودھری منظور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری کی طبیعت ٹھیک نہیں ،ڈاکٹرز کہتے ہیں شاید آصف زرداری کا بائی پاس کرنا پڑے،آصف زرداری کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے
چودھری منظور کا مزید کہنا تھا کہ آصف زرداری کا وزن کم ہوچکا ہے،ملک میں مختلف لوگوں کے لیے مختلف قوانین ہیں، نواز شریف ،آصف زرداری اور خورشید شاہ کیلئےالگ الگ قوانین ہیں.
جج ویڈیو، مریم نواز سمیت سب کو ہو گی دس سال قید،نواز کی سزا میں ہو گا اضافہ
کیا آپ نے بھی کوئی ناصر بٹ رکھا ہوا ہے؟ سوال پرزرداری نے کیا جواب دیا،اہم خبر
نواز شریف کے عدالتی فیصلے کے بعد آصف زرداری سے انتہائی اہم شخصیت کی ملاقات
قبل ازیں پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رحمان ملک نے سابق صدر آصف علی زرداری کا فوری اپنے پرانے ڈاکٹروں سے علاج کروانے کا مطالبہ کر دیا۔ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ پہلے دن کہہ چکا تھا کہ آصف علی زرداری بیک وقت قلب، ہائی بلڈ پریشر و دیگر امراض میں مبتلا ہیں،ڈاکٹروں کی تجویز کے باوجود سابق صدر آصف علی زرداری کو ہسپتال منتقل نہیں کیا گیا،جیل قوانین کے مطابق میڈیکل ٹیم کے تجویز پر عمل درآمد کرنا جیل حکام پر لازم ہے،
آصف زرداری کو کچھ ہوا تو حکومت کو نہیں چھوڑیں گے، پیپلز پارٹی کی دھمکی
جیل سے نکلنے کا بہانہ، سیاسی لیڈر ہوتے ہیں بیمار، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ
رحمان ملک کا مزید کہنا تھا کہ بطور چیئرمین سینیٹ کمیٹی داخلہ آصف علی زرداری کو ہسپتال منتقل نہ کرنے کا نوٹس لیا۔ بڑی مشکل سے حکومت نے تب آصف علی زرداری کو ہسپتال منتقل کیا جب صحت زیادہ بگڑ گئی،حکومت آج اتنا ظلم کرے جو کل وہ خود برداشت کر سکے،