اٹھارہ سال بعد پٹواریوں کی نئی بھرتیوں کو چیلنج نہیں‌ کیا جاسکتا، سرکاری وکیل

0
50
lahore highcourt

پٹواریوں کی بھرتی کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی ہے، عدالت نے مختلف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے.

درخواستگزار نے کہا کہ حکومت نے 2009 میں پٹواریوں کی بھرتی رولز میں تبدیلی کی، پٹواریوں کی بھرتی کے لیے پٹوار کورس کی شرط کو ختم کر دیا گیا ہے، پٹواریوں کے لیے کمپیوٹر کورس اور سپیڈ ضروری قرار دی گئی ہے، پہلے پٹوار کورس میں ادویات،شریعت اور کیلی گرافی پڑھائی جاتی تھی، بھرتی رولز میں تبدیلی یا اسے ختم کیا جا سکتا ہے جو نہیں کیا گیا.

عدالت میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت نئی بھرتیوں کو روک کر پرانے رولز کے مطابق بھرتیاں کرنے کا حکم دے.

سرکاری وکیل نے کہا کہ 2009 رولز میں تبدیلی کو چیلنج نہیں کیا گیا، اٹھارہ سال بعد 2021 نئی بھرتیوں کو چیلنج نہیں کیا جا سکتا، اسی طرح کی درخواستوں پرعدالت عالیہ ملتان بنچ اپنا فیصلہ سنا چکا ہے.

Leave a reply