ُپی ٹی آئی کے احتجاج سے عوام کے صبر کا پیمانہ اب لبریز ہو چکا. وزیر داخلہ

0
48
لانگ مارچ،ابتدا آپ نے کرنی ہے،انجام ہمارے پاس ہو گا،وزیر داخلہ کا عمران خان کو پیغام

وفاقی وزیرِداخلہ رانا ثناءاللہ کا پی ٹی آئی کا سڑکیں بندکرنے کے حوالے سے ردعمل سامنے آگیا۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کی حفاظت اور سرکاری پروٹوکول میں پی ٹی آئی کارکنان کے سڑکیں بند کرنے سے عوام بری طرح متاثر ہو رہے ہیں، عوام کے کاروبار،خوشی غمی میں شرکت اورتعلیمی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں، مریض ہسپتالوں میں پہنچے سے قاصر ہیں۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ یہ صورتحال نہ صرف ناقابل برداشت ہے بلکہ لاکھوں عوام کے لئے تکلیف دہ ہے، پی ٹی آئی کے مٹھی بھر کارکنان کرسیاں ڈال کر پولیس کی ایما پر گزشتہ چار روزسے عوام کو پریشان کررہے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
پاکستان میں سیاسی عدم استحکام انارکی کا باعث بن سکتا ہے۔ ماہرین
پی ٹی آئی لانگ مارچ کا دوبارہ آغاز؛ لیکن سڑکیں بند ہونے سے عوام پریشان
جیت میں ہار میں، خوشی میں غم میں ہم ایک ہیں،شاداب خان
رانا ثنا نے کہا کہ حالیہ پریشان کن صورتحال سے عوام کے صبر کا پیمانہ اب لبریز ہو چکا ہے، ہم کسی قسم کا سیاسی تصادم نہیں چاہتے اور ناں ہی اسکی اجازت دے سکتے ہیں، لیکن اندیشہ ہے عوام اب عمران خان کے فسادی اور فتنہ انگیز پیروکاروں کا خود محاسبہ شروع کر دینگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میری مسلم لیگ ن کے مقامی رہنماؤں اور اراکین اسمبلی سے اپیل بھی ہے کہ وہ عوام کو ان مشکلات سے نکالنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف آج سے اسی جگہ سے لانگ مارچ کا آغاز کرچکی جہاں سابق وزیر اعظم عمران خان پر قاتلانہ حملہ ہوا تھا۔ پنجاب میں وزیر آباد اور فیصل آباد سے الگ الگ مارچ ہوگا ، خیبر پختون خوا میں تین مقامات سے شرکا لانگ مارچ کیلئے روانہ ہوئے، ہزارہ ریجن، جنوبی اضلاع اور مالاکنڈ ریجن سے بھی مارچ کیا جارہا ہے۔ عمران خان نے کارکنوں سے لانگ مارچ میں شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیر آباد میں ہمارے مارچ میں تیرہ لوگوں کو گولیاں لگیں ، آج اسی جگہ سے مارچ کا آغاز کر رہے ہیں۔

Leave a reply