بھارتی فلموں میں کام کرنے کا تصور بھی نہیں کر سکتی لاشانہ

پاکستانی اداکارہ لاشانہ جنہوں نے فلم، ٹی وی اور سٹیج پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا انہوں نے کم وقت میں اپنی پہچان بنائی . انہوں نے جتنا بھی کام کیا وہ یقینا شائقین کو یاد رہ گیا. لاشانہ بہت تیزی سے شوبز انڈسٹری میں آگے بڑھیں جتنی تیزی سے وہ آگے بڑھیں اتنی ہی تیزی سے وہ شوبز انڈسٹری سے غائب بھی ہوئیں. انہوں نے کئی برس کے بعد حال ہی میں ایک انٹرویودیا ہے اس میں انہوں نے کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ معیاری کام کرنے کو ترجیح دی. مجھے بھارتی فلموں میں کام کرنے کی پیشکش ہوتی رہی لیکن میرا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے اور میں سمجھتی ہوں کہ میں پاکستانی ہوں تو مجھے پاکستان میں رہ کر کام کرنا چاہیے جو لوگ بھارت میں کام کررہے ہیں وہ ان کی مرضی ہے میں اس پر

کمنٹ نہیں‌کرنا چاہتی ہر انسان اپنی مرضی میں آزاد ہوتا ہے وہ جو چاہے مرضی کرے .میرے ضمیر نے گوارہ نہیں کیا کہ میں انڈیا جا کر کام کروں اس لئے وہاں سے ہونے والی ہر پیشکش کو ٹھکرا دیا . انہوں نے کہا کہ میں جب شوبز انڈسٹری میں آئی تھی کہ تو مجھے نہیں پتہ تھا کہ لوگوں سے کیسے ڈیل کرنا ہے اس لئے مجھے بہت زیادہ نقصان بھی اٹھانا پڑا لیکن ٹھیک ہے تجربے وقت کے گزرنے کے ساتھ ہی ہوتے ہیں .

Comments are closed.