مزید دیکھیں

مقبول

اسلحہ برآمدگی کیس، ایاز امیر کے بیٹے پر فرد جرم عائد

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بیوی کو قتل کرنے کے کیس میں ایاز امیر کے بیٹے پر فردجرم عائد کر دی گئی ہے

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سارہ انعام قتل کے مرکزی ملزم شاہنواز امیر سے اسلحہ برآمدگی کیس میں فرد جرم عائد کی ہے، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سارہ انعام قتل کے مرکزی ملزم شاہنواز امیر سے اسلحہ برآمدگی کے کیس کی سماعت ہوئی کیس کی سماعت سینئر سول جج محمد عاطف جمیل نے کی عدالت نے ملزم شاہنواز امیر پر فرد جرم عائد کردی تاہم ملزم نے صحت جرم سے انکار کیا۔عدالے نے حکم دیا کہ شاہنواز امیر سے اسلحہ برآمدگی کیس کا باقاعدہ ٹرائل 20 فروری سے شروع کیا جائے گا  سارہ انعام قتل کیس کے ملزم شاہنواز امیر سے اسلحہ برآمدگی پر مقدمہ درج ہے

واضح رہے کہ صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز امیر نے اپنی اہلیہ سارہ کو قتل کردیا تھا ایاز میر کی بہو دبئی سے واپس آئی تھی شاہنواز نشے کا عادی تھا اس نے نشے کی حالت میں اپنی بیوی کا قتل کیا۔ سارہ کا قتل بھی بالکل نور مقدم والے وحشیانہ طریقے سے کیا گیا۔ لوہے کا راڈ مارا پھر پانی کے ٹپ میں ڈبودیا۔ شاہنواز امیر کی کینیڈین نژاد سارہ سے تیسری شادی تھی مقتولہ سارہ دبئی میں ملازمت کرتی تھی اور دونوں کی تین ماہ پہلے ہی شادی ہوئی تھی مقتولہ کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شاہنواز سے رابطہ ہوا تھا، پھر دونوں نے شادی کر لی

قتل کے بعد ملزم نے اپنے والد ایاز امیر کو لاش کی تصویر بھیجی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر رکھا ہے، پولیس نے ایاز امیر کو بھی گرفتار کیا تھا تا ہم عدالت نے اس مقدمے سے ایاز امیر کو ڈسچارج کیا ہے

شک تھا سارہ کا کسی کے ساتھ کوئی افیئر ہے۔ ایاز امیر کے بیٹے کا بیوی کو قتل کرنے کے بعد بیان،

ایاز میر کے بیٹے کی خوفناک درندگی :سارہ انعام ،کینیڈین شہری،دبئی آئی،گاڑی خریدی ،مگرپھرکیاہوا؟ہولناک انکشافات

ایاز امیر کی بہو کا پوسٹمارٹم مکمل،سارہ کے قتل کی وجہ کا تعین نہ ہوسکا

پہلے مارا، گھسیٹ کر واش روم لے گیا،ایاز امیر کے بیٹے نے سفاکیت کی انتہا کر دی

سر پر ڈمبل مارا،آلہ قتل بھی خود برآمد کروایا،ایاز امیر کے بیٹے کیخلاف مقدمہ درج

 سارہ انعام کے والد انعام الرحمان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی ہے

سارہ انعام قتل کیس،مرکزی ملزم شاہنواز امیر پر فرد جرم عائد

شاہنواز امیر نے پولیس کو ڈمبل کا بھی بتایا جو صوفے کے نیچے چھپایا ہوا تھا،

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan