آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کے مطالبے پر آج بھی قائم ہیں، محمد بن زاید
باغی ٹی وی : متحدہ عرب امارات کے ولی عہد الشیخ محمد بن زاید آل نھیان نے کہا ہے کہ ان کا ملک آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کے مطالبے پر آج بھی قائم ہے۔ انہوں نے یہ بات اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے قیام کے بعد تل ابیب سے پہلی کمرشل فلائٹ کے ابو ظبی پہنچنے کے بعد کہی۔
واضحرہےک ہ سے 13 اگست کو متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے ساتھ دوستانہ تعلقات کے قیام کا اعلان کیا تھا۔ اس اعلان کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان باقاعدہ فضائی سروس کا آغاز کل سوموار سے ہوا اور پہلی فلائٹ اسرائیل کی قومی ایئرلائن ‘العال’ کی ایک پرواز کے تل ابیب سے ابوظبی کے سفر سے ہوا ہے۔ امارات اور اسرائیل کے درمیان پہلی کمرشل پرواز کے ذریعے امریک اور اسرائیل کی اہم شخصیات امارات پہنچی ہیں۔
اسرائیل کا کہنا ہے کہ ستمبر کے وسط تک متحدہ عرب امارات کے ساتھ معاہدے پر دستخط کی تقریب واشنگٹن میں ہو گی۔اس سے قبل 13 اگست کو متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان تاریخی معاہدہ طے پایا تھا جبکہ اسرائيلی وزيراعظم بينجمن نيتن ياہو نے دعویٰ کیا کہ سفارتی تعلقات کے لیے مزید کئی عرب رياستوں کے ساتھ خفيہ مذاکرات جاری ہیں۔
متحدہ عرب امارات کے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے دو دن بعد ہی گورنر پنجاب کا دورہ دبئی
خطے میں قیام امن کیلئے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے مابین ڈیل ہو گئی
پاک اسرائیل تعلقات ، فوائد و نقصانات کا ایک تاریخی جائزہ از طہ منیب
متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین معاہدے پر ترکی بھی میدان میں آ گیا