باغی ٹی وی کا کبوتر بھارتی فوجیوں کو "کٹ” پڑنے کی تصویریں لے آیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین اور بھارت کے مابین لداخ پر کشیدگی جاری ہے، بھارتی فوج نے سرحدی پروٹوکول کی خلاف ورزی کی تو چین نے جوابی کاروائی میں کرنل سمیت 20 فوجی ہلاک کر دیئے
بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد بھارت میں صف ماتم بچھا ہے، اپوزیشن جماعتیں مودی سے سچ بولنے کا کہہ رہی ہے، مودی ماضی کی طرح جھوٹ بولے جا رہے ہیں کہ چین نے ہماری زمین پر قبضہ نہیں کیا، حملے کے چار دن بعد مودی نے کل جماعتی کانفرنس بلائی جس میں چین کے حوالہ سے جھوٹ بولتے ہوئے بیان دیا
مودی کی طرح بھارتی میڈیا بھی مسلسل جھوٹ بولتا رہا، حملے کی خبر آئی تو بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ چینی فوجی بھی مارے گئے لیکن کہیں سے اسکی تصدیق نہیں ہوئی ،انٹرنیشنل میڈیا نے بھی بھارتی میڈیا کو جھوٹا قرار دے دیا،مودی کی طرح بھارتی میڈیا بھی اپنے شہریوں کو سچ نہیں بتا رہا، ایسے میں باغی ٹی وی بھارتی شہریوں کو لداخ پر چینی حملے کے حوالہ سے بہترین آگاہی دے گا اور ہر وہ خبر دے گا جو بھارتی میڈیا چھپائے گا
بھارتی میڈیا حقائق کو مسخ کرنے میں کوئی ثانی نہیں رکھتا، بھارتی شہری سوال کر رہے ہیں کہ میڈیا حقائق کیوں چھپا رہاہے بلکہ ایک ہندو خاتون نے یہاں تک کہہ دیا کہ پاکستان سے ٹڈی اور کبوتر کی خبریں دینے والے بھارتی میڈیا کو لداخ مدعے پر کیوں سانپ سونگھ گیا ہے، بھارتی میڈیا کو تو سانپ سونگھ ہی گیا ہے کیونکہ جنگ کی دھمکیاں پاکستان کو دینے والے مودی کی اب خود بولتی بند پڑی ہوئی ہے
باغی ٹی وی کو لداخ میں ہونے والی کشیدگی کے حوالہ سے بھارتی فوجیوں کو پڑنے والے مار کی تصاویر موصول ہوئی ہیں،بھارتی میڈیا اپنے شہریوں کویہ تصاویر نہیں دکھا رہا تا ہم باغی ٹی وی بھارتی شہریوں کو وہ تصاویر دکھائے گا اور ہر روز یہ بتائے گا کہ لداخ میں بھارتی فوج کو کتنی مار پڑ رہی ہے اور کتنے فوجی ہلاک ہو رہے ہیں.
مقبوضہ کشمیر میں بھی مجاہدین کے ہاتھوں بھارتی فوج کی ہلاکتوں بارے بھارتی میڈیا سچ نہیں بولتا، حقائق کو چھپایا جاتا ہے، باغی ٹی وی کشمیر کے اندر بھی بھارتی فوج کو پڑنے والی مار کی تصویریں بھی سامنے لاتا رہے گا، مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی فوج کے مظالم کا کشمیری بھارت کو منہ توڑ جواب دے رہے ہیں، بھارتی فوج لداخ کی شکست کا غصہ کشمیریوں پر اتار رہی ہے ایسے مین کشمیری بھی ڈٹ کر کھڑے ہیں اور بھارتی فوج کا مقابلہ کر رہے ہیں
سی پیک کے خلاف امریکی سازش کے توڑ کیلئے چین کے پانچ ہزار فوجی بھارت میں گھس گئے
لداخ میں انڈیا اور چین میں سرحدی کشیدگی، سینئر صحافی مبشر لقمان نے کیا دی تجویز
یہ وہ لات ہے جو ایک چینی فوجی نے لداخ میں ایک بھارتی فوجی کو تحفہ میں دی
لداخ میں چین کے ہاتھوں شرمناک شکست پر جنرل بخشی نے ایک سائیڈ کی مونچھیں کٹوا دیں
"پلیز گو بیک چائنہ” بھارتی فوج کے ترلے، بینر اٹھا لیے
جنگ کی تیاری کرو، چینی صدر کا فوج کو حکم
چائنہ نے لداخ کے قریب اپنے ایئر بیس کو مزید پھیلانا شروع کر دیا،جنگی طیارے بھی پہنچا دیئے
مودی سرکار کے عزائم پڑوسی ممالک کیلئے خطرہ بن چکے،وزیراعظم عمران خان
لداخ میں چائنہ سے شرمناک شکست کے بعد "انڈیا” کا نام بدلنے کی انڈین سپریم کورٹ میں درخواست
بریکنگ،لداخ کشیدگی میں اضافہ،چینی جنگی طیارے بھارتی حدود میں گھس گئے،بھارتی فضائیہ بھی الرٹ
بھارت میں مسلمانوں پر تشدد کرنیوالی آر ایس ایس لداخ پر چین کے ساتھ بہادری کے جوہر کیوں نہیں دکھاتی؟
لداخ سرحدی کشیدگی، مذاکرات سے قبل چین نے ایسا کام کیا کہ مودی سرکار کے ہوش اڑ گئے
لداخ کشیدگی ، پیر سے چائنہ نے انڈیا سے اپنے شہری نکالنا شروع کر دئیے
بھارتی فوجیوں نے غیر قانونی طور پر بارڈر کراس کیا ، اس لیے مارے گئے، چین کا بیان
1975 کے بعد آج چین کے ہاتھوں بھارتی فوجی کی ہلاکت ہوئی ، انڈین آرمی دو بجے پریس کانفرنس کرے گی
لداخ میں تین فوجیوں کی ہلاکت پر بھارتی وزیر دفاع کے فوج کے سربراہان کے ساتھ ہنگامی میٹنگ
لگتا ہے چین نے "گھر میں گھس کر ماریں گے” کی جارحانہ عسکری اپروچ کو ہائی جیک کرلیا ،محبوبہ مفتی
چینی فوج کے ہاتھوں کرنل سنتوش کی ہلاکت کی خبر سن کر ماں اورچچی بیہوش،ہسپتال منتقل
بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد مودی کے احمد آباد میں چین کیخلاف مظاہرے، چینی مصنوعات نذرآتش
چینی فوج کے ہاتھوں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت،اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کے بعد مودی نے بڑا فیصلہ کر لیا
بھارت آئے روز پاکستان کی طرف سے جانے والے کبوتروں کو پکڑ لیتا ہے اور انہیں جاسوس کبوتر کہتا ہے،یہاں تک کہ بھارت نے ٹڈی کو بھی پاکستانی جاسوس قرار دے دیا تھا، باغی ٹی وی اعلان کرتا ہے کہ ہمارے پاس سرحد سے اطلاع دینے والے بہت سارے کبوتر ہیں جو ہمیں بھارت سے اطلاعات مہیا کرتے ہیں اور وہ ہم قارئین خصوصا بھارتی شہریوں تک پہنچاتے رہیں گے تا کہ وہ سچ کو جان لیں اور بھارتی میڈیا اور مودی سرکار کے جھوٹ کو نہ مانیں
لداخ و مقبوضہ کشمیر سے مزید خبروں کی اپ ڈیٹ کے لئے باغی ٹی وی کے ساتھ جڑے رہئے، باغی ٹی وی قارئین کو حقائق سے آگاہ کرتا رہے گا
چینی حملے میں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت، بھارت میں خواجہ سراؤں کا احتجاج،مودی سے کیا بڑا مطالبہ