بچوں کے دانتوں کی حفاظت کیسے کی جائے؟

بعض والدین اپنے بچوں کے دانتوں کی حفاظت کے لئے انہیں پھلوں کے رس کی بجائے شکر آمیز مشروبات پلاتے ہیں لیکن حال ہی میں ماہرین دندان نے خبر دار کیا ہے کہ اس طرح کے مشروبات نیز مصنوعی مٹھاس والے جوس مل کر اپنی تیزابیت کے باعث بچوں کے دانتوں کو خراب کر سکتے ہیں شکر پر پلنے والے بیکٹیریا بچوں کے دانتوں کو کھا جاتے ہیں جب والدین دانتوں کو کیڑے سے بچانے کے لئے شکر آمیز مرکبات کی بجائے مصنوعی مٹھاس والے مشروبات پلاتے ہیں تو ان کا حملہ دانتوں کے مینا پر ہوتا ہے پھلوں اور خصوصاً ترش پھلوں میں کچھ تیزابیت ہوتی ہے ایک اندازے کے مطابق دانتوں کے مینا کو پہنچنے والا یہ نقصان چار سال سے اٹھارہ سال کی عمر تک جاری رہتا ہے اور یہ اکثر دانتوں کی کیڑا لگنے کی بیماری سے بھی زیادہ بڑا مسئلہ بن جاتا ہے جب بچوں کو پھل کھانے اور مشروبات پینے کے فوراً بعد برش سے دانت صاف کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے تو معاملہ اور بھی بگڑ جاتا ہے وجہ یہ ہے کہ پھل اور مشروبات کی تیزابیت کے باعث مینا نرم ہو جاتا ہے لہذا اگر فوراً دانت برش کئے جائیں تو یہ جھڑنے لگتا ہے مینا خراب ہونے کے چار ماہ بعد ہی دانتوں کو ٹھیک کرنے کے لئے خول چڑھانے کی ضرورت پڑ جاتی ہے مینا خران ہونے سے دانتوں کے چٹخنے اور ان کی ٹوٹ پھوٹ کا امکان بڑھ جاتا ہے مینا کی کمے سے دانتوں کی حساسیت بڑھ جاتی ہے اور ٹھنڈے گرم مشروبات دنتوں کو لگنے لگتے ہیں ماؤنی کی بڑی تعداد اس بات سے بے خبر ہوتی ہے کہ بچوں میں دانتوں کے مینا کی خرابی کیا ہے ایک خیال یہ بھی ہے کہ فلورائڈ ملے ٹوتھ پیسٹ سے دانتوں کو کیڑے سے تو محفوظ رکھا جا سکتا ہے لیکن اکثر مینا خراب ہو جاتا ہے ایک مہر دندان نے یہ بھی کہا ہے کہ بچے اکثر مشروب کا گھونٹ منہ میں گھماتے رہتے ہیں جس سے دانتوں کے مینا پر اور بھی اثر پڑتا ہے اس کے لئے چند احتیاطی تدبیریں اختیار کر کے دانتوں کو خرابی سے بچایا جا سکتا ہے بچوں کو پھلوں کے رس اور کولڈ ڈرنکس کی بجائے زیادہ دودھ اور پانی پینا چاہئے بچے اگر کولڈ ڈرنکس نہ چھوڑیں تو انہیں کھانے کے ساتھ پلائیں اور گھونٹ لینے کے بعد اسے منہ میں گھمانے سے روکیں نرم نیا درمیانے ریشے کے برش سے دانت صاف کریں جوس میں تھوڑا سا پانی ملا کر پئیں اس طرح رس کی تیزابیت میں کمی آ جائے گی مشروبات اور رس پینے کے فوراً بعد برش کرنے کی بجائے کلی کریں بچے کو سٹرا سے جوس پلائیں اس سے جوس سیدھا حلق میں چلا جاتا ہے اور دانتوں کے ساتھ لگنے کے امکانات کم ہو جاتے ہیں

Comments are closed.