اب بھارت جموں کشمیر پر زیادہ دیرقبضہ نہیں رکھ سکتا،وزیراعظم آزاد کشمیر

وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ بھارت نے کشمیرکوتقسیم کرنے کی کوشش کی ،مودی کےاقدامات سےمسئلہ کشمیرختم نہیں ہوگا بھارت کشمیریوں کےحقوق سلب کررہاہے.

مودی دہشت گرد، حافظ سعید کی باتیں آج درست ثابت ہوئیں، مبشر لقمان

مودی سرکار کا کشمیریوں پر وار، کشمیری عوام ابھی تک بے خبر

بھارتی اقدامات، آرمی چیف نے کور کمانڈر کانفرنس طلب کر لی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم آزاد کمشیر راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ کشمیر اور پاکستان لازم وملزوم ہیں، دونوں کا رشتہ کوئی ختم نہیں کرسکتا،کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں، مہم جوئی کی صورت میں کشمیر کا بچہ بچہ پاک فوج کے ساتھ ہوگا،کشمیر نے بھارت کوماضی کے مظالم کا بھی جواب دینا ہے،

کشمیری ہر حال میں اپنی جدوجہد آزادی جاری رکھیں گے، سردار مسعود خان

بھارت کی ہٹ دھرمی پوری دنیا پر واضح ہو چکی، علی امین گنڈا پور

راجہ فاروق حیدر نے مزید کہا کہ بھارت کے خلاف مضبوط سفارت کاری کی ضرورت ہے ،افواج پاکستان دنیا کی بہترین فوج ہے ،بھارت نے کشمیری قیادت کو مختلف حربوں سے قید کررکھا ہے،آرٹیکل370کےخاتمے سے سب سے زیادہ نقصان جموں کے عوام کو ہوگا،آج بھارت خود جموں کشمیر کو گنوا بیٹھا ہے،اب بھارت جموں کشمیر پر زیادہ دیرقبضہ نہیں رکھ سکتا،بھارت نے اپنے عزائم سے خطے کے امن کو خطرے میں ڈال دیا،مودی کےاقدام سےمسئلہ کشمیرختم نہیں ہوگا ،

 

مسئلہ کشمیر پہلے سے زیادہ پیچیدہ، بھارت نے خطرناک کھیل کھیلا، شاہ محمود قریشی

پاکستان کشمیریوں کی سفارتی، اخلاقی اورسیاسی حمایت جاری رکھے گا، فردوس عاشق اعوان

واضح رہے کہ بھارتی صدرنےمقبوضہ کشمیر کی 4 نکاتی ترامیم پردستخط کردیئے جس کے بعد بھارتی آئین میں مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم ہو گئی صدارتی حکم نامہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق مقبوضہ جموں کشمیرکی علیحدہ قانون سازاسمبلی ہوگی ، لداخ کومقبوضہ کشمیر سےالگ کردیا گیا بھارتی صدرنے گورنرکا عہدہ ختم کردیا اوراختیارات کونسل آف منسٹرزکوتفویض کر دیئے ،کالے قانون میں مقبوضہ جموں کشمیرآج سےبھارتی یونین کاعلاقہ تصورہوگا ،کالےقانون میں مقبوضہ جموں کشمیراب ریاست نہیں کہلائے گی.

آرٹیکل 35 اے منسوخ ،بھارت نے اعلان کر دیا

آج کشمیریوں کے لئے سیاہ ترین دن، محبوبہ مفتی

کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم ،کشمیری اراکین کا بھارتی ایوان میں احتجاج

بھارتی ایوان سے دو کشمیری اراکین کو نکال دیا گیا

قبل ازیں بھارت کے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے راجیہ سبھا میں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کی قرارداد پیش کی جس پر ایوان میں خوب ہنگامہ ہوا ، راجیہ سبھامیں اپوزیشن نے اسپیکرڈائس کے سامنے احتجاج کیا ، بھارتی وزیرداخلہ کی آرٹیکل 370 اور 35 اےمنسوخ کرنے کی تجویز دی.

Comments are closed.