مزید دیکھیں

مقبول

بہت ہو گئے جلسے، پی ڈی ایم سے استعفے طلب

بہت ہو گئے جلسے، پی ڈی ایم سے استعفے طلب

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جماعت جے یو آئی کے مرکزی ترجمان حافظ حسین احمد نے پی ڈی ایم سے استعفے طلب کر لئے

جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سینئر رہنمااور سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم میں شامل گیارہ جماعتیں، سینیٹ، قومی و چاروں صوبائی اسمبلیوں کے اراکین کے استعفے لیکر پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے حوالے کردیں تاکہ وقت آنے پر ان کا موثر استعمال کیا جاسکے اور ساتھ ہی معلوم ہوجائے گا کہ کون سی جماعتیں کٹھ پتلی حکومت کو گھر بھیجنے کے حوالے سے سنجیدہ اور مخلص ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر حافظ حسین احمد کا مزید کہنا تھا کہ 2018ء کے انتخابات کے بعد دو ڈھائی سالوں میں معاملات کو لٹکا کر جس انداز میں ڈیل کرنے کی کوششیں کی گئیں وہ اب کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں رہی ، لندن روانگی کے بعد گیارہ مہینے تک نواز شریف اور اُن کی بیٹی مریم نواز کی خاموشی کو کس کھاتے میں ڈالا جائے گا

مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم کا اہم اجلاس جاری،مریم سمیت کون کون شریک؟

کیپٹن ر صفدر کی درخواست ضمانت پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا

مریم نواز کو اندر کون ڈالے گا؟. اہم سوال اٹھ گیا

پی ڈی ایم کا گوجرانوالہ میں جلسے پر مقدمہ درج

پی ڈی ایم جلسہ ،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مقدمہ، عدالت کا بڑا حکم

مریم نواز کی گرفتاری کی خبریں، ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے تردید کر دی

مریم نواز ہوٹل سے اچانک ترجمان کے گھر کیوں روانہ ہوئیں؟

رات گئے اس طرح کی گرفتاری ….بلاول کا صفدر کی گرفتاری کے 11 گھنٹے بعد مریم سے رابطہ،کیا کہا؟

مریم نواز ایک بار پھر نیوز کانفرنس سے اٹھ کر چلی گئیں

واضح رہے کہ پی ڈی ایم حکومت کے خلاف جلسے کر رہی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ آخر میں استعفے دیے جائیں گے لیکن استعفے کب دیئے جائیں گے اس بارے میں کچھ نہیں بتایا جا رہا،پی ڈی ایم جلسوں میں اداروں پر بھی تنقید کی جا رہی ہے اور بھارت کا بیانیہ بیان کیا جا رہا ہے

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan