بختاور زرداری کتنے برس کی ہو گئیں؟ سالگرہ پر مبارکباد کے پیغام،ٹویٹر پر ٹرینڈ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق صدر آصف زرداری اور سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹوشہید کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری آج 25جنوری بروزپیر کو31 برس کی ہو گئی ہیں
بختاور زرداری کی سالگرہ کے موقع پر پیپلز پارٹی کے کارکنان کیک کاٹیں گے،اس حوالہ سے تیاریاں جاری ہیں، مرکزی کیک کاٹنے کی تقریب میں بختاور شرکت کریں گی جبکہ دیگر پیپلز پارٹی کے دفاتر میں بھی بختاور زرداری کے کیک کاٹے جائیں گے.
واضح رہے کہ بختاور زرداری 25جنوری1990 کو پیدا ہوئی تھیں،دوسری جانب بختاور کی شادی کی تقریبات کا بھی آغاز ہو گیا ہے
بختاور کی منگنی کل، دولہا اور خاندان والے کہاں پہنچ گئے؟
بھٹو خاندان میں بڑے عرصے بعد خوشیاں، بختاور کی منگی طے
بختاور کی سالگرہ پر بلاول زرداری نے کیا دیا پیغام؟ جیالے ہو گئے حیران
بلاول ہاؤس میں رقص کی ویڈیوز، بختاور زرداری خود میدان میں آگئیں، کیا کہہ دیا
بختاور بھٹو منگنی کی تقریب میں کونسا لباس پہنیں گی؟آصفہ بھٹوپریشان
بختاور کی منگنی کی تقریب:بلاول بھٹوکی ورچوئل شرکت ،اورکون کون شریک ہوگا آج پتہ چل جائے گا
منگنی کی تقریب سے چند گھنٹے قبل بختاور نے جاری کیا اہم پیغام
بختاور زرداری ذوالفقارعلی بھٹو اور نصرت بھٹو کی نواسی ہیں۔بختاور زرداری کے دادا حاکم علی زرداری ولد حسین زرداری اور دادی کا نام زرین آراء زرداری تھا.چھوٹی بہن آصفہ اور بھائی بلاول زرداری ھے۔
بختاور زرداری نے انگریزی ادب میں ایم اے اور گریجویشن ایڈن برگ یونی ورسٹی سے پاس کیا۔بختاور زرداری سوشل میڈیا پر اپنی سیاسی اور دلچسپ سرگرمیوں کی وجہ سے خاصی متحرک ہیں،انھوں نے اپنی باکسنگ کی ٹریننگ حاصل کی ہے ، بختاور زرداری سوشل میڈیا پر دبئی کی ایک عمارت سے چھلانگ لگانے کی ویڈیو بھی شیئر کرچکی ہیں۔
بختاور زرداری نے متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ڈیزرٹ وارئیر چیلنج ایونٹ میں حصہ لیا۔ یہ ایونٹ اپریل 2017 میں منعقد کیا گیا تھا۔ ایونٹ میں بختاور زرداری نے دوڑ، جمپنگ، کلائمبنگ اور کرولنگ کرتے ہوئے فائنل لائن عبور کی