بلوچستان کی اہم شخصیات نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی

0
153

بلوچستان کی اہم شخصیات نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی

سابق صدر آصف علی زرداری سے بلوچستان سے اہم شخصیات کی ملاقات کی ہے جبکہ بلوچستان کی اہم شخصیات نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے. صوبہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کر دیا تھا. بلوچستان کے سابق صوبائی وزرا سمیت 7 اہم سیاسی شخصیات نے سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کے بعد پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا.

بلوچستان کے سابق صوبائی وزیر خزانہ اور تعلیم ظہور بلیدی، میر اصغر رند اور بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما عبد الرؤف رند نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے جبکہ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ ہم پیپلزپارٹی میں شامل ہوئے ہیں کیونکہ یہ جماعت حقیقی معنوں میں عوامی امنگوں کی ترجمان ہے.

علاوہ ازیں بلوچستان عوامی پارٹی کے اراکین اسمبلی اور سابق صوبائی وزیر میر سلیم کھوسو، عارف محمد حسنی اور سابق صوبائی وزیر میر فائق جمالی اور سابق ضلعی چیئرمین شکیل دُرانی بھی پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے۔ شمولیت کے اعلان پر سابق صدر نے تینوں رہنماؤں کو خوش آمدید کہا اور اُن کو پارٹی پرچم والے مفلر پہنائے۔ جبکہ انہوں نے سابق صدر آصف علی زرداری سے بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات کی اور اُن کی مفاہمتی پالیسی کی تعریف کرتے ہوئے ملک کی موجودہ صورت حال میں زردری کے کردار کو سراہا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
عدالتی حکم کے باوجود اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات نہ ہوسکے، فیصلے کیخلاف اپیل دائر
لوکل باڈی سسٹم یقینی بنانا وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی بنیادی ذمہ داری ہے، عدالت عالیہ
2.9 ملین سے زیادہ کیپٹاگون گولیاں سمگلنگ کی دو کوششیں ناکام
فٹبال کے بادشاہ‘ اور لیجنڈری کھلاڑی پیلے 82 برس کی عمر میں دنیا چھوڑ گئے
بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کی والدہ 100 برس کی عمر میں چل بسیں
لاہور انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمت بڑھانے کی اجازت دینے سے انکار
2022 نئے جیو پولیٹیکل دور کا آغازثابت ہوا، چین امریکہ کیلئے سب سے بڑاخطرہ
کراچی ٹیسٹ؛ پاکستان نے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 82 رنز بنا لئے

شمولیت اختیار کرنے والوں میں نوابزادہ میر نعمت اللہ زہری، میر سلیم خان کھوسہ، میر عارف جان محمد حسنی، آغا شکیل احمد درانی، میر فائق خان جمالی، میر رؤف رند، میر اصغر رند، میر عبید اللہ گورگیج شامل ہیں۔ ان کے علاوہ سردارزادہ میر فیصل خان جمالی اور حاجی ملک شاہ گورگیج بھی پیپلز پارٹی جوئن کرلی۔ سابق صدر سے ملاقات میں پیپلز پارٹی بلوچستان کے رہنما علی مدد جتک اور سردار نور احمد بنگلزئی بھی موجود تھے۔

Leave a reply