بلوچستان میں بھی ایک بار ہو گی وزیراعلیٰ کی تبدیلی
بلوچستان عوامی پارٹی میں اختلافات شدت اختیار کر گئے

جام کمال گروپ کا الگ تحریک عدم اعتماد سے متعلق مشاورتی اجلاس ہوا.چیئرمین سینیٹ اور وزیر اعلیٰ بلوچستان گروپ کا الگ مشاورتی اجلاس ہوا،وزیراعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو کے خلاف ممکنہ تحریک عدم اعتماد کے معاملے سے نمٹنے کے لئے اسلام آباد میں بلوچستان عوامی پارٹی کی اہم بیٹھک ہوئی

چئیرمین سینیٹ صادق سجرانی پھر سرگرم، ناراض اراکین کو منانے کے لئے مشاورت کی، وزیراعلیٰ بلوچستان، چیئرمین سینیٹ، وفاقی و صوبائی وزراء نے شرکت کی اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے بلوچستان عوامی پارٹی کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا

بلوچستان میں ایک مرتبہ پھر وزیر اعلیٰ بلوچستان کی تبدیلی کی بازگزشت ظہور بلیدی نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا عندیہ دے دیا اور کہا کہ بلوچستان میں تباہ کن طرز حکومت کے پیش نظر باپ پارٹی کے قائدین سے مشاورت ہوگی ممبران سینیٹ، صوبائی و قومی اسمبلی اور اتحادیوں سے بھی مشاورت ہو گی،قدوس بزنجو کی نااہل حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی جائے گی، موجودہ حکومت بلوچستان میں بدامنی، اور بری طرز حکمرانی کا موجب بن گئی

قدوس بزنجو کو گھر بھیجنے کیلئے تحریک عدم اعتماد 8 اپریل بروز جمعہ کو اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کیے جانے کا امکان ہے اسلام آباد میں 12 اراکین صوباٸی اسمبلی کی جام کمال سے ملاقات ہوئی ہے میر سلیم کھوسہ کا نام وزیر اعلیٰ بلوچستان کیلئے تجویر کر دیا گیا ہے جس کے لیٸے جے یو آٸی سے رابطہ کریں گے

اپوزیشن تیار،وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع

عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد کے تمام معاملات طے ہوچکے

جمہوریت بہترین انتقام ہے ،سلیکٹڈ کا وقت ختم ،بلاول

اسلام آباد کا سیاسی موسم گرم،شہباز شریف کی سراج الحق سے ملاقات

بزدار کیخلاف عدم اعتماد،پرویز الہیٰ سے ملنے اہم شخصیات پہنچ گئیں

بزدار بھی کرسی بچانے کیلئے متحرک، بڑا فیصلہ کر لیا

ایمپائراسی طرح نیوٹرل رہا تو بڑے بےآبرو ہوکر جانا ہوگا،اہم شخصیت کا دعویٰ

صبربھائی، ابھی کچھ دن ہیں،مریم نوازنےعمران خان کو ٹویٹر پرٹیگ کر کےایسا کیوں کہا؟

ایم کیو ایم وفد کی آصف زرداری سے ملاقات طے

عدم اعتماد جمع ہونیکے بعد اسلام آباد کا سیاسی موسم گرم،اہم ملاقاتیں جاری

23 سے 30 مارچ اہم ہفتہ ،پنجاب کی سیاست پر بات نہیں کر سکتا، شیخ رشید

Shares: