اپوزیشن تیار،وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع

0
235
کہیں کچھ گڑبڑ ضرور ہے، تحریر: نوید شیخ

اپوزیشن تیار،وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع
اپوزیشن نے قومی اسمبلی اجلاس بلانے کی ریکوزیشن جمع کرادی

ریکوزیشن قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرائی گئی اسپیکر قومی اسمبلی 14 روز میں اجلاس بلانے کے پابند ہوں گے اپوزیشن نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع کرادی عدم اعتماد قومی اسمبلی سیکٹریٹ میں جمع کرائی گئی تحریک پر 86 ارکان اسمبلی کے دستخط ہیں

ن لیگی رہنما، سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک عدم اعتماد جمع کروائی ،اس موقع پر رانا ثناء اللہ،شازیہ مری بھی موجود تھے

تحریک عدم اعتماد: 1: اپوزیشن نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی درخواست دائر کی۔ اسپیکر کے پاس جواب دینے کے لیے 22 دن کا وقت ہے۔ وزیر اعظم کے خلاف کھلی رائے شماری اور اسپیکر کے خلاف خفیہ رائے شماری ہو گی ،اس وقت قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے اس کی حمایت میں 172 ووٹ درکار ہیں۔ پی ٹی آئی کو اپنے اتحادیوں سمیت 178 اراکین کی حمایت حاصل ہے

اپوزیشن کی ٹیم نے مسودہ تیار کر لیا تھا تحریک عدم اعتماد کا مسودہ آصف زرداری،مولانا فضل الرحمان اور شہباز شریف کو ارسال کیا گیا تھا،تحریک عدم اعتماد سے متعلق لیگل ٹیم نے 3 تحاریک تیارکی تھیں

ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، تمام لیگی ارکان قومی اسمبلی سے تحریک پر دستخط لے لیے گئے، شہباز شریف کی زیرصدارت ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا ،ن لیگی ارکان قومی اسمبلی سے تحریک پر دستخط لے لیے گئے، صدر ن لیگ شہباز شریف نے تمام ارکان سے مصافحہ کیاشاہد خاقان عباسی نے ارکان کو اسلام آباد میں رہنے کی ہدایت کردی اورکہا کہ تحریک عدم اعتماد آنے والی ہے، قومی اسمبلی اجلاس کی ریکیوزیشن جمع کرائی جائے گی، ن لیگ کے تمام ممبران اسلام آباد میں رہیں کسی بھی وقت قومی اسمبلی اجلاس ہوسکتا ہے،

اپوزیشن جماعتوں کے قائدین پی پی کے عوامی مارچ میں جمع ہوں گے اور خطاب بھی کریں گے، اپوزیشن جماعتوں کے قائدین علیم خان اور ترین گروپ کے اجلاس ،علیم خان کی آج اسلام آباد میں ملاقاتوں پر بھی مشاورت و غور خوض کریں گے، اگر ترین گروپ اپوزیشن کی بات مان لیتا ہے تو پھر تحریک عدم اعتماد کچھ لیٹ ہو سکتی ہے

ن لیگ کے رہنما اورسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد پر تمام معاملات طے ہوچکے اور ہمارے پاس نمبرز بھی پورے ہیں عدم اعتماد پر لیڈرشپ فیصلے کے بعد ریکوزیشن جمع کرائے گی۔ تحریک عدم اعتماد آئینی عمل ہے اور اگر آئینی عمل میں مداخلت ہوگی تو خرابیاں پیدا ہوں گی۔

دوسری جانب ق لیگ نے بھی گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان پر واضح کر دیا ہے انہیں علیم خان وزیراعلیٰ قبول نہیں، مسلم لیگ(ق) کے سینئر رہنماؤں نے علیم خان کا نام بطور وزیراعلیٰ مسترد کردیا اور کہا علیم خان سے بہتر ہے، عثمان بزدار وزیراعلیٰ رہیں۔ تین سینئر وزراء نے مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الٰہی اور طارق بشیر چیمہ سے ملاقات کی۔

دوسری جانب اتحادیوں کو منانے کی کوشش جاری ہے، وزیر اعظم عمران خان کل کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے وزیر اعظم عمران خان دورہ کراچی کے دوران نائن زیرو جائیں گے وزیر اعظم عمران خان سے کراچی میں ارکان اسمبلی ملاقاتیں کریں گے

فلمسٹار لکی علی کا فراڈ ہاوسنگ سوسائٹیوں سے عوام کو چونا لگانے کا اعتراف،نیب نے کی ریکارڈ ریکوری

وفاقی انٹیلی جنس بیورو آئی بی کے افسران کی جانب سے اسلام آباد میں پراپرٹی کا کام شروع کئے جانے کا انکشاف

وفاقی انٹیلی جنس بیورو آئی بی کے افسران کی جانب سے ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام پر اربوں کا فراڈ

آئی بی کی ہاوسنگ اسکیم کے فراڈ پر پوسٹ لکھنے پر صحافی کا 15 سالہ پرانا فیس بک اکاؤنٹ ہیک

آئی بی افسران کی ہاؤسنگ سکیم،دس سال پہلے پلاٹ خریدنے والوں کو قبضہ نہیں ملا، نیب کہاں ہے؟ عدنان عادل

کھلاڑیوں کا کمال،بزدار آؤٹ ہونے لگے، چودھریوں کے ہاتھ بھی خالی رہ جانیکا امکان

بزدار کی کرسی بچانے کی بھی کوششیں جاری،وزراء متحرک

تحریک عدم اعتماد 48 گھنٹے سے پہلے آجائے گی،مولانا فضل الرحمان

https://baaghitv.com/aleem-khan-ki-london-rawangi-tay-nawaz-sahreef-say-ho-gi-mulaqatat/

Leave a reply