پاکستان تحریک انصاف کے بانی راہنما اکبر ایس بابر نے نئے پی ٹی آئی چیئرمین کی تقرری مسترد کردی، الیکشن کے طریقہ کار پر سنجیدہ سوالات اٹھا دئیے
اکبر ایس بابر نے کہا کہ یہ "الیکشن” نہیں سراسر "سلیکشن” ہے، الیکشن کمیشن آف پاکستان پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن میں اپنے آزاد مبصرین مقرر کرے،الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مقرر کردہ مبصرین کی نگرانی میں شفاف، آزادانہ اور پارٹی آئین کے مطابق الیکشن کرائیں، انٹرا پارٹی الیکشن کے انعقاد سے پہلے ہی پارٹی چیئرمین کی طرف سے نئے چیئرمین کی نامزدگی نے پارٹی الیکشن کو محض سلیکشن کا عمل بنا دیا ہے،پی ٹی آئی کے آئین کے مطابق مرکزی قیادت کا الیکشن صوبائی منتخب قیادت کی ذمہ داری ہے،جب تک مرکزی قیادت کے الیکشن کا الیکڑول کالج منتخب نہ ہو تو مرکزی قیادت کا الیکشن کس بنیاد پر ہو گا؟
اکبر ایس بابر کا کہنا تھا کہ اب تک نہ پی ٹی آئی الیکشن کمیشن کا اعلان ہوا ہے، نہ یوسی، تحصیل, ڈسٹرکٹ اور صوبائی سطح پر الیکشن کا انعقاد ہوا ہے،انٹرا پارٹی الیکشن کے شیڈول کا اعلان بھی ابھی نہیں ہوا، ان حالات میں مرکزی قیادت کا الیکشن محض ڈھونگ اور ناٹک کے سوا کچھ نہیں، تاریخ میں شاید یہ پہلے الیکشن ہیں جہاں ووٹر لسٹ نہیں، امیدواروں کو الیکشن کے طریقہ کار کا علم تک نہیں اور اسے "الیکشن” کہا جا رہا ہے،انٹرا پارٹی الیکشن کے نام پر کاغذی کاروائی قبول نہیں، حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں، شخصی تسلط سے نجات تک سیاسی جماعتیں جمہوری نہیں ہوں گی،عوامی مسائل کے حل کی صلاحیت رکھنے والی قابل قیادت پارٹیوں میں جمہوریت لانے سے ہی آئے گی،
دوسری جانب بانی صدر پی ٹی آئی پنجاب اور عمران خان کے سگے چچا کے بیٹے سعید اللہ خان نیازی نے بانی رہنما اکبر ایس بابر کی حمایت کا اعلان کردیا.سعید اللہ خان میانوالی کی ممتاز شخصیت، عمران خان کے بہنوئی حفیظ اللہ نیازی کے بڑے بھائی اور نیازی قبیلے کے سربراہ بھی ہیں، سعیداللہ نیازی نے عمران خان کے مقابلے میں اکبر ایس بابر کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو آج جن مشکلات کا سامنا ہے، اس کی ذمہ داری پارٹی کی ناقص قیادت پر ہے۔ پی ٹی آئی کا وجود خطرے میں ہے،پارٹی بنانے میں خون پسینہ دینے والے ورکرز کے لئے یہ صورتحال باعث تشویش ہے۔ عمران خان کے سامنے ہمیشہ سچ بولا جو کڑوا ہوتا ہے۔ آج نہیں تو کل یہ سچ دنیا کے سامنے آہی جائے گا۔ پی ٹی آئی کو مزید تباہی سے بچانا چاہتے ہیں، پی ٹی آئی کسی شخصیت کی ملکیت نہیں۔ پی ٹی آئی کسی ایک شخص کو اقتدار میں لانے کے لئے نہیں بنائی تھی۔ پی ٹی آئی بنانے کا مقصد معاشرے میں بہتری لانا تھا، انتشار پھیلانا نہیں تھا۔پی ٹی آئی کو بچانے کے لئے کل بھی اکبر بابر کے ساتھ کھڑا تھا، آج بھی ساتھ کھڑا ہوں۔ اکبر ایس بابر ایک سچا اور مخلص شخص ہے۔
اسلامی شرعی احکامات کا مذاق اڑانے پر عمران نیازی کے خلاف راولپنڈی میں ریلی نکالی
ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں
خاور مانیکا انٹرویو اور شاہ زیب خانزادہ کا کردار،مبشر لقمان نے اندرونی کہانی کھول دی
ریحام خان جب تک عمران خان کی بیوی تھی تو قوم کی ماں تھیں
خاور مانیکا کے انٹرویو پر نواز شریف کا ردعمل
بشریٰ بی بی کی سڑک پر دوڑیں، مکافات عمل،نواز شریف کی نئی ضد، الیکشن ہونگے؟
جعلی رسیدیں، ضمانت کیس، بشریٰ بی بی آج عدالت پیش نہ ہوئیں
عمران خان، بشریٰ بی بی نے جان بوجھ کر غیر شرعی نکاح پڑھوایا،مفتی سعید کا بیان قلمبند