بتایا جائے،وزیراعظم قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں کیوں نہیں آئے؟ پیپلز پارٹی

0
32
بتایا جائے،وزیراعظم قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں کیوں نہیں آئے؟ پیپلز پارٹی #Baaghi

بتایا جائے،وزیراعظم قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں کیوں نہیں آئے؟ پیپلز پارٹی

وزیراعظم کی قومی سلامتی کمیٹی میں عدم شرکت،پیپلزپارٹی نے حکومت سے وضاحت مانگ لی

پیپلز پارٹی کے رہنما نیئر بخاری کا کہنا تھا کہ پارلیمان کی قومی سلامتی کمیٹی میں وزیراعظم کی عدم شرکت سے منفی پیغا م گیا ہے، کیا وزیراعظم نے یہ پیغام دیا کہ خارجہ اور داخلہ پالیسی سے ان کا کوئی تعلق نہیں؟ کیا یہ سمجھا جائے کہ قومی سلامتی کمیٹی میں صرف متعلقہ لوگوں کو مدعو کیا گیا؟وزیراعظم کی قومی سلامتی کمیٹی میں شرکت کے علاوہ بھی کوئی اہم مصروفیات تھیں؟

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہیں کی تھی، وزیراعظم عمران خان گزشتہ روز اسلام آباد میں ہی تھے، انہوں نے مختلف شخصیات سے ملاقاتیں بھی کیں، کمیٹی اجلاس سے قبل وزیر دفاع سے انہوں نے ملاقات کی، بعد ازاں ایک تقریب سے بھی خطاب کیا تا ہم قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شریک نہیں ہوئے تھے

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے گذشتہ روز اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے زیر صدارت ہونے والے پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے ان کیمرا اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کی عدم شرکت کے حوالہ سے کہا تھا کہ وزیر اعظم عمران خا ن کا گزشتہ روز قومی سلامتی اجلاس میں آنے کا ارادہ تھا لیکن اپوزیشن لیڈرشہباز شریف نے اسپیکرآفس کو پیغام دیا تھا کہ وزیر اعظم آئیں گے تو ہم بائیکاٹ کریں گے

دوسری جانب ن لیگ نے فواد چودھری کا دعویٰ مسترد کردیا . مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ فواد چودھری غلط بیانی کررہےہیں ،شہبازشریف کیسے منع کرتے ،اجلاس اسپیکر نے بلایاتھا،شہباز شریف نے کسی کوئی پیغام نہیں بھیجا شہباز شریف کے منع کرنے کا کوئی ثبوت فواد چودھری کے پاس ہے؟ شہباز شریف یا اپوزیشن لیڈر کے دفتر کی کوئی سرکاری خط و کتابت ہے تو دکھائیں؟ کیاعمران خان کورونا میں پارلیمانی پارٹی اجلاس میں شہباز شریف کے کہنے پر گئے تھے ؟

علاوہ ازیں وفاقی وزیر سائنس شبلی فراز کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز اجلاس میں پارلیمانی اور سکری قیادت میں سیر حاصل گفتگو ہوئی،امریکہ افغانستان اور سیکیورٹی معاملات پر بریفنگ دی گئی،سیکیورٹی اور خطے کے فیصلے سیاسی سطح پر طے ہوئے ہیں،گزشتہ روز اجلاس میں سخت سوالات بھی ہوئے،آرمی چیف نے کسی سوال کو نظر اندازنہیں کیا، تمام پارلیمانی پارٹیوں کے نمائندگان اجلاس میں موجود تھے وزیراعظم کےاجلاس میں نہ آنے کے بارے میں حقیقت کا کسی کو علم نہیں،

وزیر خارجہ بتائیں ہمارے جوان شہید ہیں یا اسامہ ؟ حنا ربانی کھر کا اسمبلی میں اظہار خیال

پی ٹی وی کے پاس پرانے کیمرے، سپیئر پارٹس نہیں ملتے،قائمہ کمیٹی اجلاس میں انکشاف

پی ٹی وی سپورٹس پر اینکرز کی دس دس گھنٹے کی تنقید ، قائمہ کمیٹی نے تجزیوں کو غیر معیاری قرار دے دیا

فلم پالیسی کو بہت جلد عملی جامہ پہنایا جائے گا، قائمہ کمیٹی تعاون کرے گی: سینیٹر فیصل جاوید

شہباز شریف نے خط لکھ کر مدد مانگ لی

پارلیمنٹ سپریم، شہبازشریف گھٹنے نہ پکڑیں سیدھا راستہ پکڑیں، بابر اعوان

حکومت بلاول سے ڈرتی ہے، اگر سامنا کرنے کی ہمت تھی تو تقریر سنسر کیوں کی، شازیہ مری

بجٹ کو وہ دماغ سمجھ سکتا ہے جن کو لگتا ہو ملک میں 12 موسم ہیں، قادر پٹیل

عمران خان زکوٹا جن،یہ خون چوس ،ہڈی توڑ اور زکوٹا جن کا بجٹ ہے، مریم اورنگزیب

قومی اسمبلی اجلاس، بجٹ کی منظوری کا عمل کب تک ہو گا مکمل؟

قومی اسمبلی اجلاس،بجٹ پر بحث جاری، وزیراعظم کا خطاب بھی متوقع

آئی ایم ایف کو بتادیا عوام پر مزید ٹیکس کا بوجھ نہیں ڈالا جائیگا،شوکت ترین

 

Leave a reply