بحریہ یونیورسٹی میں پاکستان میری ٹائم سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بحریہ یونیورسٹی کراچی میں پاکستان میری ٹائم سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب ہوئی

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پاکستان میری ٹائم سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا سنگ بنیاد رکھا اور بحریہ یونیورسٹی کراچی میں بحریہ اسکول آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز کا افتتاح کیا۔ تقریب میں آمد پر ریکٹر بحریہ یونیورسٹی وائس ایڈمرل (ریٹائرڈ)کلیم شوکت نے ان کااستقبال کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان میری ٹائم سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کے قیام کا بنیادی مقصد میری ٹائم سائنسز، ٹیکنالوجیز اور بزنس کے ذریعے ملکی بلیو اکانومی کا فروغ ہے۔ پاکستان میری ٹائم سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک تعلیمی شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد، حکومتی اداروں اور کاروباری افراد اور اداروں کو باہمی تعاون کے لئے شاندار پلیٹ فارم دے گا اور پالیسی سپورٹ کے ذریعے نئے کاروبار، صنعتوں اور کاروباری افراد کو معاونت فراہم کرے گا۔ پاکستان میری ٹائم سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک میں متعدد ریسرچ، ڈیزائن اینڈ ڈیویلپمنٹ سینٹرز، سینٹرز آف ایکسیلینس اور دیگر کثیرالمقاصد شعبے موجود ہوں گے۔میری ٹائم انوویشن ایکو سسٹم کے لئے بھی میری ٹائم پارک میں جگہ مختص کی جائے گی۔نوجوانوں کو متفرق میری ٹائم شعبوں میں تربیت فراہم کرنے کے لئے ایک اسٹیٹ آف دی آرٹ میری ٹائم اسکلز ڈیویلپمنٹ سینٹر بھی قائم کیا جائے گا تاکہ وہ تیزی سے ابھرتے اور وسیع ہوتے ہوئے میری ٹائم سیکٹر میں موجودمواقع سے مستفید ہو سکیں۔پاکستان میری ٹائم سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک ملکی سمندری خزائن کے تعین و تلاش میں اہم کردار ادا کر کے ملکی جی ڈی پی میں اضافے کا باعث بھی بنے گا۔

مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ

پاک بحریہ کے سربراہ کا کریکس اور کوسٹل ایریا میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

پاک بحریہ دشمن کے ناپاک منصوبوں کو ناکام بنانے کے لئے تیار، نیول چیف کا دبنگ اعلان

کراچی شپ یارڈ میں پاک بحریہ کیلئے جدید جنگی ملجم کلاس جہاز کی اسٹیل کاٹنے کی تقریب

پاکستان بحریہ کا یوم آزادی پرخصوصی نغمہ ”پرچم پاکستان کا” ٹیزر جاری

یوم آزادی، ملک بھر میں تقریبات کا آغاز، مزار قائد، اقبال پر گارڈز کی تبدیلی،صوبوں میں توپوں کی سلامی

پاک بحریہ میں یوم آزادی کی تقریب،اکیس توپوں کی سلامی دی گئی

پاک بحریہ کے آفیسرز اور سی پی اوز،سیلرز کو عسکری ایوارڈز تفویض کرنے کی تقریب

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بحریہ اسکول آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز بحریہ یونیورسٹی کے اہم شعبوں کا انضمام ہے اور کمپیوٹر سائنس، کمپیوٹر انجینئرنگ،الیکٹریکل انجینئرنگ اور سافٹ وئیر انجینئرنگ کے شعبوں پر مشتمل ہے۔بحریہ اسکول آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز کا افتتاح بین الشعبہ جاتی تعلیم میں تحقیقی برتری کے حصول اور بین المضامین تعلیم کے فروغ میں ایک اہم قدم ہے۔

معیاری اور پائیدار تعلیمی مواقع کی فراہمی کے لئے نیول چیف کے تصور کے مطابق پاکستان میری ٹائم سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک اوربحریہ اسکول آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز کا قیام سال 2020 کے فلیگ شپ پراجیکٹس کے طور پرعمل میں لایا گیاہے۔

ورلڈ میری ٹائم ڈے 2020 کی مناسبت سے پاک بحریہ نے ڈاکومینٹری جاری کر دی

Comments are closed.