بیوہ خاتون کے مکان پر قبضہ،مزاحمت پر بہو کے ساتھ کی گئی زیادتی
اسلام آباد کے تھانہ سیکرٹریٹ کی حدود میں بیوہ خاتون کے مکان پر قبضہ کرنے کی کوشش پر مزاحمت کرنے والی نوجوان بہو کو زبردستی حوس کانشانہ بنا دیا گیا. زبردستی حوس کا نشانہ بنانے والوں میں سے ایک کا تعلق وفاقی پولیس جبکہ تین کا قبضہ مافیا میں ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔مقدمہ کے اندراج کے بعد وفاقی پولیس اپنے پیٹی بھائی کو بچانے میں مصروف ہو گئی۔

مدعیہ مقدمہ کی ساس نشا بی بی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے مبلغ 9 لاکھ روپے کا مکان قیوم نامی ایک شخص سے خریدا اور رقم دینے کے بعد قیوم نے مزید رقم کی ڈیمانڈ کر دی۔تاہم معاملہ عدالت چلا گیا اور عدالت نے مکان میرے نام کرنے کا حکم صادر فرمایا۔تاہم گزشتہ ہفتہ مورخہ 26نومبر کو میری بہو رخسانہ گھر میں اکیلی تھیں کہ چار لوگ قیوم،احسان،نقیب اللہ اور کپی گھر میں اسلحہ کے زور پر داخل ہوئے اور وفاقی پولیس اہلکار نقیب اللہ اور احسان نے میری بہو رخسانہ تمام کپڑے پھاڑ کر ٹکڑے ٹکڑے کر دیے اورزبردستی جنسی زیادتی کانشانہ بنایا۔ زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد میری بہو کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے دیوار پر دھکا دیا۔جس سے وہ بے ہو ش ہو گئی۔اور ملزمان نے میری بہو کو ننگی حالت میں اٹھا کر گلی میں پھینک دیا اور مکان پر قبضہ کرلیا۔مدعیہ مقدمہ کے مطابق نقیب اللہ وفاقی پولیس اہلکار ہے۔زیادتی کے دوران دیگر دو افراد گھر میں پہرہ دیتے رہے ۔اس پر رخسانہ کا کہنا تھا کہ دھکہ لگنے سے وہ بے ہوش ہو گئیں تاہم کچھ کچھ انہیں یاد بھی پڑتا ہے کہ انکے جسم پر لگے کپڑے پھاڑ کر پھینک دیئے گئے ہیں۔اس واقعہ کی پولیس کو درخواست دی گئی اور انہوں نے چاروں ملزمان احسان، قیوم، نقیب اللہ اور کپی پر مقدمہ زیر دفعہ 375نمبر 497/22درج کر کے دو ملزمان احسان اور قیوم کو گرفتار کر لیا اور نقیب اللہ چونکہ وفاقی پولیس میں ملازم ہے انہیں گرفتار کرنے سے گریزاں ہے۔

اس کے ساتھ ہی مدعیہ مقدمہ نے یہ انکشاف بھی کیا ہے کہ جب وہ اس واقعے کے بعد تھانہ سیکرٹریٹ پہنچی تو تھانہ میں موجود وسیم نامی پولیس اہلکار اس کو تھانہ سیکرٹریٹ میں موجود کمرے میں ننگے جسم پر لپٹی چادر کو اتارنے کے لئے کہتا رہا ہے کہ میں تمہارے جسم کو دیکھنا چاہتا ہوں کہ تمھارے جسم پر کیا کچھ ہوا۔ مدعیہ روتی رہی مگر پولیس اپنے پیٹی بھائی کے ملوث ہونے کی وجہ سے سائلہ کو ذلیل کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہ جانے دیا۔ مدعیہ مقدمہ نےپولیس کے اعلیٰ افسران سے نوٹس لینے کی اپیل ہے

کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

شادی شدہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد ملزمان نے ویڈیو وائرل کر دی

وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا

کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے

Shares: