بے وفا کی جگہ باتھ روم میں ہے،مریم نواز کا جلسے سے خطاب

0
71

بے وفا کی جگہ باتھ روم میں ہے،مریم نواز کا جلسے سے خطاب

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز  نے کہا ہے کہ جتنی محبت والدہ نے دی اتنی محبت جی بی کی ماوَں نے بھی دی

مریم نواز کا گلگت میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یقین ہوگیا ہے 15نومبرکوجی بی میں شیرآرہا ہے، نوازشریف کی حکومت نےدن رات آپ لوگوں کی خدمت کی،میرے بیٹے جنید کو نوکری کے لیے اگر دوسرے شہر یا ملک جانا پڑے تو میں ماں ہوں میرے دل پہ کیا گزرتی ہے یہ سب مائیں سمجھ سکتی ہیں،

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ بے وفا لوگ آپ کے ووٹ کے حقدارنہیں،جس شخص میں وفا نہ ہو وہ عوامی نمائندہ بننے کے لائق نہیں، مسلم لیگ (ن) ڈٹی ہوئی ہے ظالم کے آگے نہیں جھکیں گے ،پولنگ اسٹیشنزپر ہدایت جاری کریں، ووٹ چوری نہیں ہونے دینا ،مشکل وقت میں جماعت کو چھوڑنے والے بے وفا کی جگہ باتھ روم میں ہے،

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ وزیرعظم کی کرسی پر بیٹھا شخص ڈھٹائی سے کہہ رہا ہے مہنگائی نہیں، لوگ بل دیں یا گھر کا چولہا جلائیں، عوام جھولیاں اٹھا کر جعلی حکومت کو بد دعائیں دے رہے ہیں، وزیراعظم کو غریب عوام کا کوئی احساس نہیں، غریب عوام بھوک سے بلک رہے ہیں، جو شخص عوام کا روزگار چھیننے کا ذمہ دار ہو کیا وہ آپ کے ووٹ کا ذمہ دار ہے ؟۔

مریم نواز کی گرفتاری کی خبریں، ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے تردید کر دی

مریم نواز ہوٹل سے اچانک ترجمان کے گھر کیوں روانہ ہوئیں؟

رات گئے اس طرح کی گرفتاری ….بلاول کا صفدر کی گرفتاری کے 11 گھنٹے بعد مریم سے رابطہ،کیا کہا؟

مریم نواز ایک بار پھر نیوز کانفرنس سے اٹھ کر چلی گئیں

بہت ہو گئے جلسے، پی ڈی ایم سے استعفے طلب

طے کچھ ہوا، نواز شریف نے کچھ کہا، نواز شریف آرمی چیف پر الزامات کے ثبوت دیں،بلاول

عدالت میں شہباز شریف کے وارنٹ گرفتاری پیش،شہباز شریف کے وکیل نے کی سیاسی گفتگو

شہباز شریف کی ممکنہ گرفتاری، سی سی پی او لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے، اہم حکم دے دیا

گلگت بلتستان میں انتخابات،تحریک انصاف نے بھی انتخابی مہم تیز کر دی

ہم الیکشن جیتیں گے،کوئی نہیں کہہ سکے گا کہ یہ سازش کانتیجہ ہے،بلاول

بلاول کا دورہ گلگت کامیاب، تحریک انصاف کی وکٹ گرا لی، کس کی مدد سے الیکشن جیتیں گے؟ بلاول نے واضح کر دیا

مریم نواز کا کہنا تھا حکومت رواں سال ختم ہونے سے پہلے گھر جانیوالی ہے، جس کی حکومت جانیوالی ہو کیا عوام اس پر اپنا ووٹ ضائع کریں گے ؟ وزیراعظم کے اردگرد عوام کی جیبوں پر ڈاکا ڈالنے والے موجود ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ ہم عزت کے بدلے عزت کرنا جانتے ہیں، وعدے نبھانا جانتے ہیں، آپ سے جو بھی وعدہ کیا جائے گا وہ نبھایا جائے گا آپ لوگوں کو جو حقوق 72 سال میں نہیں ملے ، وہ ملیں گے ، ،گلگت بلتستان کو آئینی صوبہ بننا چاہیے ،گلگت بلتستان کی خواتین کو کالجز اور یونیورسٹیز کے ساتھ فری لیپ ٹاپ بھی ملیں۔ گلگت بلتستان کے نوجوانوں کو روزگار ملنا چاہیے ، گلگت بلتستان کے لوگوں کو فور جی انٹرنیٹ ملنا چاہئے ۔مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف نہ صرف گلگت بلتستان میں رہ جانے والے کام مکمل کریں گے بلکہ صوبہ بھی بنا کر دیں گے ۔

Leave a reply