بالی وڈ کوئین کنگنا رناوت بھارت میں جاری سکھوں کی کسان تحریک پر سیخ پا ہو گئیں-
باغی ٹی وی : بھارت میں گزشتہ روز ے سکھ کسانوں کی ٹریکٹر ریلی جاری ہے بھارت میں یوم جمہوریہ کی تقریبات کے موقع پر مشتعل کسان مظاہرین کی ٹریکٹر ریلی تمام سیکیورٹی رکاوٹوں کو توڑتے ہوئے دارالحکومت میں داخل ہوگئی اور مظاہرین نے لال قلعہ پر دھوا بول کر عمارت پر خالصتان کا جھنڈا لہرا دیا۔
کسانوں کی اس تحریک پر ہر معاملے کو ہوا دینے والی اور سیاسی و سوشل سرگرمیوں پر اپنے رائے کا بے باک اور کھل کا اظہار کرنے والی بالی وڈ کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت غصے میں آپے سے پاہر ہو گئی اور اپنے ہی کسانوں کو دہشت گرد کہہ ڈالا-
Sick and tired of riots and blood bath almost every month , Delhi, Bangalore and now again Delhi #दिल्ली_पुलिस_लठ_बजाओ #RedFort pic.twitter.com/pWhXtOrqkx
— Kangana Ranaut (@KanganaTeam) January 26, 2021
بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ویڈیو میں ملک میں جاری کسانوں کے احتجاج پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج یوم جمہوریہ پر لال قلعے پر حملہ کیا گیا اور خالصتان تحریک کا جھنڈا لہرایا کورونا کی وجہ سے ملک نے پورا سال بڑی مشکل سے نکالا اور اب ہم بہتری کی جانب جارہے تھے ملک میں کورونا پر قابو پالیا گیا تھا اور وائرس کی ویکسین بھی بن رہی تھی لیکن آج کے دن یہ سب سامنے آگیا۔
کنگنا رناوت نے کہا کہ ان لوگوں نے سارے ملک کو پریشان کردیا ہے یہ لوگ جو خود کو کسان کہتے ہیں یہ دہشت گرد ہیں-
اداکارہ نے کہا کہ سب کے سامنے یہ تماشا لگا ہوا ہے اور دنیا میں ہم مذاق بن گئے ہیں جب دیکھو ہر کوئی احتجاج کرنے لگتا ہے اس ملک کا کچھ نہیں ہونے والا اگر کوئی ملک کو ایک قدم آگے لیکر جاتاہے تو دس قدم پیچھے کردیا جاتا ہے-
بالی وڈ اداکارہ ن کہا کہ لہذا ان تمام لوگوں کو جیلوں میں ڈالا جائے جو اس کسان تحریک کو سپورٹ کررہے ہیں۔