بھابھی سے پیار، بھائی اور والد کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار

شبقدر پولیس کی بڑی کاروائی،دوہرے قتل کیس اور راہزنی و ڈکیتی سمیت منشیات فروشی میں ملوث 5 ملزمان گرفتار۔

25 اکتوبر کو شبقدر بازار میں ملزم نے اپنے بھابھی کی ایما پر اپنے والد اور بھائی کوقتل کیا، تھانہ شبقدر میں ملزم کی والدہ کی مدعیت پر مقدمہ درج کیا گیا، اسی طر ح راہزنی اور چوری کی مختلف واردات کی رپورٹ بھی پولیس کو موصول ہوئی۔جس پرڈی پی او چارسدہ سہیل خالد نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی انوسٹی گیشن چارسدہ سجاد خان کی سربراہی میں ڈی ایس پی شبقدر قاضی عصمت اللہ خان، ایس ایچ او تھانہ شبقدر گلشیدخان،سی ائی او شبقدر قیصر خان اور دیگر پولیس افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دے کر مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اور اصل حقائق منظر عام لانے کا ٹاسک حوالہ کیا۔

تفتیشی ٹیم نے مختلف زاویوں پر تفتیش شروع کرتے ہوئے دوہرے قتل کیس میں نامزد ملزم بلال ولد حضرت جان اور زوجہ مراد ساکنان شبقدر تک رسائی حاصل کرتے ہوئے ملزمان کو آلہٰ قتل سمیت گرفتار کیا۔ ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔ ملزم اپنی بھابھی سے پیار کرتا تھا اور بھائی اسکے راستے میں رکاوٹ تھا، ملزم نے بھائی اور والد کو قتل کر دیا

اسی طرح پولیس ٹیم نے راہزنی اور چوری کی واردات میں ملوث 2ملزمان کو گرفتار کیا۔ ملزمان کے قبضہ سے مال مسروقہ موبائل فون، آلہٰ فائرپستول، نقدی رقم اور دیگر اشیاء برآمد کیا گیا ۔کاروائی کے دوران پولیس نے علاقہ تھانہ شبقدر کی حدود میں مشہور منشیات فروش نجات ولد ایوب سکنہ زوڑ کندے کو 2کلوگرام سے زائد چرس سمیت گرفتار کیا۔ ملزمان کے خلاف تھانہ شبقدر میں مقدمات درج رجسٹرڈ کرتے ہوئے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

ماموں کی بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار

پانی پینے کے بہانے گھر میں گھس کر لڑکی سے گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

شادی اس بات کا لائسنس نہیں کہ شوہر درندہ بن کر بیوی پر ٹوٹ پڑے،عدالت

اقدام قتل اور بھتہ لینے کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری شوٹر گرفتار

تین خطرناک شوٹرگرفتار،لاہور میں اہم شخصیات تھی نشانہ،دبئی سے کون دے رہا تھا احکامات؟

خواجہ سراؤں کا چار رکنی گروہ گھناؤنا کام کرتے ہوئے گرفتار

چار ملزمان کی 12 سالہ لڑکے کے ساتھ ایک ہفتے تک بدفعلی،ویڈیو بنا کر دی دھمکی

Shares: