لاہور میں چھریوں کے وار کر کے بھانجے نے ماموں سمیت تین افراد کو قتل کر دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں تین افراد کو قتل کر دیا گیا
لاہور مغلپورہ کے علاقہ میں تہرے قتل کی واردات ہوئی ہے، بھانجے نے اپنی ممانی ماموں اور کزن کو چھریوں کے وار سے قتل کر دیا مقتولہ کی لاشیں گھر سے ہاتھ پاؤں بندھی ہوئی برآمد ہوئی مقتولین کی شناخت کے ثاقب، مریم اور عبد اللہ کے ناموں سے ہوئی .پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود ہے، پولیس و تحقیقاتی ٹیم شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف ہے ،پولیس حکام کے مطابق بھانجے نے ماموں،ممانی اور کزن کو قتل کردیا ملزم شان نےتینوں کو چھریوں کے وار کر کے قتل کیا،ملزم موقع سے فرار ہو چکا ہے
آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے مغل پورہ لاہور میں تہرے قتل کی واردات کا نوٹس لے لیا اور آئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ۔آئی جی پنجاب نے ملزم کی فوری گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم دے دیا، اور کہا کہ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزم کی گرفتاری کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔ سفاک ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے سپروائزری افسران مقتولین کے لواحقین سے قریبی رابطہ رکھیں لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔
لاہور میں خواتین سے زیادتی کے بڑھتے واقعات،ملزمہ کیا کرتی؟ تہلکہ خیز انکشاف
نو سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سگا پھوپھا گرفتار
خواتین کو دست درازی سے بچانے کیلئے سی سی پی او لاہور میدان میں آ گئے
خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے اوباش ملزمان گرفتار
یہ ہے پنجاب،ایک روز میں ایک شہر میں جنسی زیادتی کے چھ کیسزسامنے آ گئے