بھارت کے ساتھ امن چاہتے ہیں لیکن کشمیریوں کی قربانی دینے کی قیمت پر نہیں ہوگا،وزیر خارجہ

0
56

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے 5 اگست 2019 کو طاقت کے نشے میں بدمست ہوکر غیرقانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں ہٹلر جیسا آمرانہ وجابرانہ قدم اٹھایا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اس اقدام کے ذریعے بھارت نے ریاستی دہشت گردی کے سست روی سے جاری سونامی کی رفتار میں اضافہ کردیا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کو پس پشت ڈال کر دنیا کی ”سب سے بڑی جمہوریت“ نے ظلم وجبر کے ہر ہتھکنڈے کا بہیمانہ استعمال کیا، یہ وہی ادارہ ہے جس کی مستقل نشست کے حصول کی بھارت حرص و تمنا رکھتا ہے۔ بالخصوص دو سال سے کشمیری عوام دنیا کے سب سے بڑے ’کنسنٹریشن کیمپ‘ (حراستی مرکز) میں جبر واستبداد اور مصائب کا سامنا کررہے ہیں۔ اس پر مستزاد یہ کہ ان کے رابطوں کو مسددو کردیاگیا ہے۔ آج انہیں معمول کی یا ہنگامی طبی سہولیات تک رسائی ممکن نہیں۔ یہ وہ سلوک ہے جو بدترین مجرموں کے ساتھ بھی روا نہیں رکھا جاتا۔ حد تو یہ ہے کہ کورونا وبا میں بھی کشمیریوں کو زرہ برابر رعایت نہیں دی جارہی حالانکہ کورونا وبا کی صورتحال نے بنی نوع انسان میں ایک دوسرے کے لئے بے مثال ہمدردی پیدا کی ہے۔ لیکن کورونا وبا میں کشمیریوں کے لئے صورتحال مزید ابتر ہوگئی کیونکہ بھارت کشمیریوں کو یکسر مٹا دینے کی کوشش کررہا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ نوجوان کشمیریوں کو اس طرح لاپتہ کیاجارہا ہے کہ ان کا کوئی سراغ نہ پاسکے ڈومیسائل کے نئے قاعدے متعارف کرائے جارہے ہیں اور جبری قوانین کا کشمیریوں پر اطلاق کیا جارہا ہے تاکہ غیرقانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں آبادی کاتناسب تبدیل کردیا جائے خبط عظمت کے وہم میں مبتلا بھارت دنیا اور خاص کر پاکستان سے چاہتا ہے کہ اس صورتحال کو جوں کا توں مان لیا جائے لیکن وزیراعظم عمران خان کے واضح وژن کی روشنی میں ہم پورے عزم کے ساتھ کھڑے ہیں وزیراعظم کی ہدایات کی روشنی میں مجھے یہ اعزاز حاصل ہوا کہ عالمی برادری کو اس صورتحال سے آگاہ کرنے اور احساس بیدار کرنے کی وزارت خارجہ کی کوششوں پر توجہ مرکوز کروں۔ مجھے اس امر کی نشاندہی کرتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ ہماری کوششیں رائیگاں نہیں گئیں سلامتی کونسل نے اگست2019 کے بعد سے تین بار تنازعہ کشمیر زیر بحث آیا عالمی رہنما، اراکین پارلیمان، میڈیا، انسانیت کے علمبردار وسول سوسائٹی اچھی طرح جان چکے ہیں کہ بھارتی چمک دمک کے پیچھے کشمیری عوام کے ساتھ روا رکھا جانے والا انتہائی بھیانک سلوک کارفرما ہے

وزیر خارجہ کا سعودی عرب بارے بیان،شہباز شریف نے بڑا مطالبہ کر دیا

دنیا بحران کی جانب گامزن.ٹرمپ کی چین کو نتائج بھگتنے کی دھمکی، مبشر لقمان کی زبانی ضرور سنیں

سعودی عرب میں طوفان ابھی تھما نہیں، فوج کے ذریعے تبدیلی آ سکتی ہے،سعودی ولی عہد کو کن سے ہے خطرہ؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

سعودی شاہی خاندان کو بڑا جھٹکا،بادشاہ اورولی عہد جزیرہ میں روپوش، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات

وزیر خارجہ کے سعودی عرب بارے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا،وزیر داخلہ وضاحتیں دینے لگے

اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لئے پاکستان پر دباؤ؟ ترجمان دفتر خارجہ نے حقیقت بتا دی

پاکستانی اداکار ، میزبان و گلوکار فخرِ عالم ممبئی میں اسٹریٹ کریمنلز کے پاس سے یورینیم برآمد ہونے کی خبر پر بھارت پر برس پڑے-

بھارت میں غیر مجاز افراد سے قدرتی یورینیم ضبط کرنے کی اطلاعات پر پاکستان کا اظہارتشویش

عمران خان نے کیسے ہتھیار ڈالے؟ سعودی عرب سے پاکستان کو کیا کچھ ملا؟ اہم انکشافات

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان پوری طرح کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہے اس لئے ہمارے اخلاص پر الزام تراشی محض فتنہ پردازی ہے عالمی برادری بھارت پر دباو ڈالے کہ وہ کشمیریوں کے ساتھ انسانوں والا سلوک کرے بھارت اپنے یک طرفہ اقدامات کو کالعدم قرار دے اور ریاستی جبر و دہشت گردی کے تمام ہتھکنڈے ختم کرے بھارت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کا احترام کرے اور کشمیریوں کو استصواب رائے کا اپنا حق استعمال کرنے دے اس طرح وہ خنجر نکالنا ممکن ہوگا جو دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امن کے سینے میں بھارت نے پیوست کررکھا ہے اور جس کے سبب عالمی امن وسلامتی کو خطرات لاحق ہیں محض اسی صورت میں جنوبی ایشیاءکی حقیقی صلاحیت بروئے کار آسکے گی پاکستان جیوپالیٹیکس سے اپنی توجہ جیواکنامکس کی طرف موڑنا چاہتا ہے۔ ہم بھارت کے ساتھ امن چاہتے ہیں لیکن یہ کام کشمیریوں کی قربانی دینے کی قیمت پر نہیں ہوگا ہمیں امید ہے کہ بھارتی قیادت شہرت کے رویے سے ہٹ کر ریاستی مدبر کا رویہ اپنائے گی۔ ہم امید کرتے ہیں کہ ہم مل کر ایک دیرینہ چلے آنے والے مسئلے کو حقیقی پرامن انداز میں منصفانہ طورپر حل کرکے انتہاءپسند نظریہ کو کمزور کرسکتے ہیں خاطر جمع رکھئے کہ عمران خان حکومت کو آپ پیچھے نہیں پائیں گے۔

Leave a reply