پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈی میجر جنرل آصف غفور نے بتایا ہے کہ بھارتی فوج نے 2018 میں 3 ہزار 38 بار سیز فائر کی خلاف ورزی کی جس کے نتیجے میں 58 سولین شہید جبکہ 319 زخمی ہوئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج نے 2019 میں اب تک 2 ہزار 608 بار سیز فائر کی خلاف ورزی کی جس سے 44 سویلین شہید اور 230 زخمی ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج اور بھارتی فوج میں بہت فرق ہے، ہم فوجی روایات کی پیروی کرتے ہوئے صرف دشمن کی فوجی چوکیوں کونشانہ بناتے ہیں۔

واضح‌رہے کہ وادی چنار میں مودی سرکار کے ظلم کا ذکر کرتے ہوئے انہوں کے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈائون کا 79 واں روز ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے اپنے سفارتکار بھارتی آرمی چیف کے جھوٹے دعوے کی حمایت نہیں کررہے۔
بھارتی آرمی چیف نے مبینہ طور پر 3 دہشتگرد کیمپس تباہ کرنے کا جھوٹا دعویٰ کیا تھا ،پاکستان نے بھارتی آرمی چیف کا بیان مسترد، بھارت کودعویٰ ثابت کرنے کاچیلنج دیا تھا

سرکریک پر پاکستان حملہ کرنا چاہتا ہے، بھارتی فوج کی دہائی،بھارت کا ایک اور پروپیگنڈہ ہوا بے نقاب

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا بھارت کی جانب سے مبینہ لانج پیڈز کا محل وقوع بھی فراہم نہیں کیا گیا، رات بھر بھارتی ہائی کمیشن کے جواب کے منتظر رہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی بار بار پیشکش پر بھی بھارتی سفارتی عملہ خاموش رہا۔ یاد رہے گزشتہ روز ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارتی ہائی کمیشن کو دعوت دی تھی۔

بھارت کی ایک اور جھوٹی کہانی بے نقاب، ڈی جی آئی ایس پی آر نے کی باغی ٹی وی کی خبر کی تصدیق

بھارت ایک اور ڈرامہ رچانے میں مصروف، 26/11 طرز کے حملے کا الرٹ جاری

Shares: