بیٹی کو کیوں مارا،بھارتی فوجی نے ٹیچرکو گولی مار دی

0
56

جے پور: بھارتی ریاست راجھستان میں ایک بھارتی فوجی نے بیٹی کو ڈانٹنے پر ٹیچر پر گولی مار دی-

باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق راجستھان کے بھرت پور ضلع میں ایک ٹیچر کی جانب سے بیٹی کو تھپڑ پڑنے پر فوجی جوان نے اسکول کے ڈائریکٹر پر گولی چلا دی، لیکن بد قسمتی سے وہ گولی اس کی اپنی بیوی کو لگ گئی۔

حجاب کیوں پہنا؟ طالبات کو سرکاری سکول میں داخل ہونے سے روک دیا گیا

جے پور پولیس کے مطابق سپاہی پپو گُرجر کنواڈا گاؤں میں واقع ایک نجی اسکول کے ڈائریکٹر سے ملنے گیا تھا، اس کی 12 سالہ بیٹی نے گھر میں شکایت کی تھی کہ اسے ہوم ورک مکمل نہ کرنے پر ٹیچر نے تھپڑ مارا ہے۔

اس معاملے پر دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا، جس کے بعد گرجر نے اسکول کے ڈائریکٹر پر سرکاری پستول تان لی، تاہم اس کی بیوی راج بالا درمیان میں آ گئی اور ایک گولی اس کے بازو کو چھو کر نکل گئی، پولیس کے مطابق فوجی کی بیوی گولی لگنے سے زخمی ہو گئی ہیں راج بالا کی حالت بہتر تھی اور توقع ہے کہ انھیں آج منگل کو اسپتال سے فارغ کر دیا جائے گا۔

بھارتی جیل میں مسلم جوڑے پر بیہمانہ تشدد

بھارتی میڈیا کے مطابق اسٹیشن ہاؤس آفیسر کاما دولت سنگھ نے بتایا کہ اس معاملے میں ایک کیس درج کیا گیا ہے، جب کہ واقعے کے بعد فوجی جوان موقع سے فرار ہوگیا اور اس کی تلاش جاری ہےگُرجر چھٹی پر تھا اور جب وہ اسکول کے ڈائریکٹر سے ملنے گیا تو وہ اپنا سروس ریوالور اپنے ساتھ لے گیا تھا۔

قبل ازیں بھارتی ریاست کرناٹک میں میں حجاب پہنے ہوئے مسلم طالبات کو سرکاری سکول میں داخل ہونے سے روک دیا گیا تھا ضلع اوڈپی میں حجاب پہنے مسلم طالبات کو سرکاری کالج میں داخلے سے منع کر دیا گیا ، کچھ مسلم طالبات حجاب پہنے کالج آئیں تو انہیں کلاس میں یہ کہہ کر جانے سے روک دیا گیا کہ کلاس لینی ہے تو حجاب اتارنا ہو گا، واقعہ پر بھارت کی مسلمان تنظیموں نے احتجاج ریکارڈ کروایا-

کابل ایئرپورٹ حملہ،بمبار بھارت میں انجنیئرنگ کا طالب علم نکلا

واقعہ کے خلاف طالبات نے احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا کہ کالج کی پرنسپل نے ہمارے والدین سے اس موضوع پر بات کرنے سے انکار کر دیا ہے، اب ہم کس کے پاس جائیں ؟ کالج باقاعدگی سے آنے والی ان مسلم طالبات کی حاضری بھی نہیں لگائی جا رہی اور نہ ہی کلاس میں جانے دیا جا رہا ، کالج کے پرنسپل رودرا گوڑا کا کہنا ہے کہ طالبات کیمپس میں حجاب پہن سکتی ہیں لیکن کلاس کے اندر اس کی اجازت نہیں ہے-

لداخ میں چینی فوج کی تعداد میں مسلسل اضافہ

کالج کی ایک طالبہ جس کو حجاب پہننے کی وجہ سے کالج جانے سے روکا گیا کا کہنا تھا کہ ہم میں سے جو حجاب پہنے ہوئے تھے انہیں کلاس میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ، واقعہ کے خلاف جب طالبات کے والدین کالج پہنچے تو انہیں بھی کالج جانے سے روکا گیا اور چار گھنٹے تک انتظار کروایا گیا ، طالبات کے وفد نے ضلع کلکٹر کورم راؤ سے بھی رابطہ کیا اور بتایا کہ پانچ طالبات جو حجاب پہن کر آتی ہیں انکو کلاس میں شامل نہیں ہونے دیا جا رہا، کلکٹر نے پرنسپل سے بات کی، ،طالبات کا کہنا ہے کہ حجاب پہننے سے پہلے سب ٹھیک تھا، جس دن سے ہم حجاب پہن کر کالج آئیں ہمیں کلاس میں داخل نہیں ہونے دیا جا رہا اور ہمارا تعلیمی سال ضائع ہونے کا خدشہ ہے

محبت کا جادو، پاکستانی نوجوان کو بھارتی صحرا میں لے گیا، پھر کیا ہوا؟

Leave a reply