بھارتی مسلمانوں کو گھروں سے جبری بے دخلی کا حکم سپریم کورٹ نے معطل کردیا
بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں ہزاروں افراد کی گھروں سے جبری بے دخلی اور چار ہزار گھر گرانے کا حکم سپریم کورٹ نے معطل کردیا ہے۔ اتراکھنڈ ہائی کورٹ نے ریلوے کی زمین پر قبضے کے الزام میں چار ہزار گھر گرانے کا حکم جاری کیا تھا۔ ان چار ہزار گھروں کے پچاس ہزار رہائشیوں میں سے اکثریت مسلمانوں کی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ نے ہلدوانی ریلوے اسٹیشن کے قریب رہائش پذیر ہزاروں افراد کی جبری بے دخلی کو روکنے کا حکم جاری کر دیا ہے، سپریم کورٹ کا فیصلے میں کہنا ہے کہ ہزاروں لوگوں کو راتوں رات بے دخل نہیں کیا جاسکتا، بے دخلی سے پہلے بحالی کی سکیم لگائی جانی چاہیے، اگر ہائی کورٹ کے حکم پر عمل ہوتا تو تقریباً پچاس ہزار لوگ جن میں اکثریت مسلمانوں کی ہے بے گھر ہو جاتے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
ہم بچے نہیں ہیں جو ہم پر ہونے والے حملوں کو نہ سمجھ پائیں اسد صدیقی کا عادل راجہ کو منہ توڑ جواب
اسلام آباد میں آج موسم شدید سرد اور خشک رہے گا
فیصل واوڈ کی نشست پر انتخاب کامعاملہ،کاغذات نامزدگی آج سے 7 جنوری تک جمع ہوں گے
اداکاراؤں کی کرداکشی : خواتین کی عزت نہ کرنے والے ذہنی بیمار ہیں،مریم اورنگزیب
محکمہ صحت پنجاب کی جین سیکونسنگ میں سب ویرینٹ ایکس بی بی کا انکشاف
مبینہ طور اغواء ہونے والی لڑکی کو بازیاب کروا کر عدالت پیش کرنیکا حکم
کراچی بلدیاتی انتخابات کسی صورت تاخیر کا شکار نہیں ہونگے۔ چیف الیکشن کمشنر
واضح رہے سرکاری افسران نے الزام لگایا تھا کہ متاثرہ لوگوں نے بھارتی ریلوے کی زمین پر قبضہ کر رکھا ہے، جبکہ سینکڑوں افراد جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف کئی دنوں سے احتجاج کر رہے ہیں۔








