نئی دہلی: بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگوانت مان دریا کا آلودہ پانی پی کربیمار ہوگئے جس پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا-
باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگوانت مان نے دریا کا آلودہ پانی پیا تھا اوراسے اپنی خوش قسمتی قرار دیا تھا انہوں نے دریا کی صفائی کے سلسلے میں منعقد تقریب میں آلودہ پانی پیا تھا جس کے بعد بھگوانت مان آلودہ پانی پینے سے پیٹ کی شدید تکلیف کا شکار ہوگئے۔ انہیں دلی کے اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔
بھوپال میں بارشوں کیلئے مینڈکوں کی شادی
ਗੁਰੂ ਨਾਨਕ ਸਾਹਿਬ ਦੀ ਚਰਨ ਛੋਹ ਪ੍ਰਾਪਤ ਧਰਤੀ ਸੁਲਤਾਨਪੁਰ ਲੋਧੀ ਵਿਖੇ ਪਵਿੱਤਰ ਵੇਈਂ ਦਾ ਪਾਣੀ ਪੀਂਦੇ ਹੋਏ CM @BhagwantMann ਜੀ
ਪਵਿੱਤਰ ਵੇਈਂ ਨੂੰ ਸਾਫ਼ ਕਰਨ ਦਾ ਬੀੜਾ ਰਾਜ ਸਭਾ ਮੈਂਬਰ ਸੰਤ ਸੀਚੇਵਾਲ ਜੀ ਨੇ ਚੁੱਕਿਆ ਹੋਇਆ ਹੈ pic.twitter.com/4LnU0U66wQ
— AAP Punjab (@AAPPunjab) July 17, 2022
وزیراعلیٰ پنجاب کی دریا کے پانی سے گلاس بھرکر پینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی ویڈیو میں وزیراعلیٰ کے آلودہ پانی کے دوران لوگوں کوخوشی سے نعرے لگاتے بھی سنا جا سکتا ہے ویڈیو گزشتہ اتوار کی ہے۔
مشہور ماہر ماحولیات اور راجیہ سبھا کے رکن بابا بلبیر سنگھ سیچیوال نے وزیر اعلیٰ کو کالی بین ندی کی صفائی کی 22 ویں سالگرہ میں شرکت کی دعوت دی تھی اور انہیں پنجاب کے سلطان پور لودھی میں مقدس ندی کے آلودہ پانی کا گلاس پیش کیا تھا۔
ناسا ایک بار پھر چاند پرمشن روانہ کیلئے تیار
پنجاب کے وزیراعلیٰ نے یہ پانی بغیر کسی ہچکچاہٹ کے پی لیا جو کہ شہروں اور دیہاتوں کا سیوریج ہے۔ کچھ دنوں سے سی ایم کو علاج کے لیے دہلی کے اپولو اسپتال میں داخل کروایا گیا-
بھارتی میڈیا کے مطابق اس دن پنجاب حکومت نے ریاست کے دریاؤں اور ندی نالوں کی صفائی کے لیے ریاست گیر مہم شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس میں کہا گیا کہ سی ایم بھگونت مان نے بھی بین ندی کا پانی پیا اور کہا کہ وہ یہ موقع پا کر خود کو خوش قسمت محسوس کر رہے ہیں۔
انہیں علاج کے لیے اپولو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ پیٹ میں درد کے لیے وزیر اعلیٰ کا معائنہ کیا گیا، جس کے بعد ڈاکٹروں نے بتایا کہ انہیں انفیکشن ہے۔