بحیثیت قوم کرونا کا مقابلہ کرنا ہے، وزیراعظم

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ملاقات ہوئی ہے

ملاقات میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال اور وبا کی روک تھام کے لیے حکومتی سطح پر اٹھائے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا،اسپیکر نے کورونا وائرس کی وبا کی روک تھام کے لیے اٹھائے جانے والے حکومتی اقدامات کو سراہا

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ حکومت کے بروقت اقدامات کی بدولت دیگر ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں کورونا کی شدت کم ہے۔ اسپیکر نے وزیر اعظم کو پارلیمانی سطح پر کورونا وائرس کی وبا پر قابو پانے سے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا

کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر پارلیمانی لیڈروں پر مشتمل خصوصی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ،خصوصی کمیٹی میں پارلیمانی لیڈروں نے وبا پر قابو پانے کے لیے مثبت تجاویز دی ہیں۔اسپیکر نے وزیر اعظم کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے سے متلعق امور سے بھی آگاہ کیا۔

قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لیے فخر امام کی سربراہی میں تمام پارلیمانی جماعتوں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ کمیٹی اجلاس بلانے سے متعلق مشاورت کر رہی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پارلیمان قوم کی اجتماعی سوچ کی عکاس ہے۔ کورونا وائرس کی وبا پر قابو پانے کے لیے پارلیمان کا کردار انتہائی اہم ہے۔ پارلیمانی سطح پر کیے جانے والوں فیصلوں پر عملدرآمد کرنا اولین ترجیح ہے۔

وزیراعظم نے اسپیکر کی جانب سے زائرین اور تبلیغی جماعت کے لیے تشکیل دی جانے والی فنگشنل کمیٹی کے اقدامات کو سراہا۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت ملک سے کورونا وائرس کے خاتمے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی یے۔ ہمیں بحیثیت قوم اس وبا کا مقابلہ کرنا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں لگی آگ بھارت میں پھیل چکی،کرونا کے حوالہ سے دو ہفتے اہم، عوام احتیاط کریں، ترجمان پاک فوج

کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

اسپیکر نے وزیراعظم کی طرف سے قائم کیے گئے کورونا ریلیف فنڈ کو قومی سطح پر پذیرائی کو سراہا،ریلیف فنڈ میں پاکستانی قوم کی بھرپور شرکت وزیراعظم پر اعتماد کا اظہار ہے

کرونا کیخلاف جنگ میں پاک فوج کا شاندار کردار،ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتائیں تفصیلات

Shares: