بلاول چندے اور امداد کا طعنہ دینے سے پہلے یہ کام بھی کر لیں، فیاض الحسن چوہان برس پڑے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے کامیاب دورہ سعودی عرب نے اپوزیشن کو بے چین کر رکھا ہے۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ ایک دوست ملک کے ساتھ تعلقات میں بہتری پر اپوزیشن کا واویلا اچنبھے کے بات ہے۔ بلاول زرداری چندے اور امداد کا طعنہ دینے سے پہلے حقائق پر بھی ایک نظر دوڑا لیں۔ایک معاہدے کے تحت سعودی عرب پاکستان کو 500 ملین ڈالر فراہم کرے گا۔ یہ رقم پاکستان میں انفراسٹرکچر، ہائیڈرو پاور منصوبوں اور توانائی کے دیگر منصوبوں میں استعمال ہو گی۔ 2005 سے 2014 تک اسی مد میں پیپلز پارٹی حکومت نے سعودی عرب سے 250 ملین ڈالر کی امداد وصول کی۔ سعودی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی واپسی اس دورے کا انتہائی اہم نتیجہ رہا۔دو طرفہ تعلقات میں بہتری کے لیے سپریم کوآرڈینیشن کونسل کا قیام خطے کے لیے خوش آئند ہے۔ معاشی تعاون، سرمایہ کاری، تجارت، توانائی، میڈیا پارٹنرشپ کے حوالے سے پانچ یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔اپوزیشن کو بغض عمران میں حکومت کی ہر اچھی بات بھی بری نظر آتی ہے۔

ذخیرہ اندوزوں کے لئے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بددعا کی ہے،علامہ طاہر اشرفی کا تاجروں کو پیغام

اسرائیلی وزیراعظم اور محمد بن سلمان نے 5 گھنٹے کیا باتیں کیں؟ تہلکہ خیز انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

کوئی حکومتی شخص اسرائیل گیا؟ علامہ طاہر اشرفی کا دبنگ اعلان

اسرائیل تعلقات پروزیراعظم کا رد عمل کیا ہوتا ہے؟ علامہ طاہر اشرفی کا انکشاف

وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات کا اعلامیہ جاری

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، پاک بھارت تعلقات بارے ہو سکتی ہے نئی پیشرفت؟

سعودی عرب کے 3 ارب ڈالر کے قرضے کی واپسی،بلاول کا وزیراعظم سے بڑا مطالبہ

بلاول زرداری شاید اپنے گھر کی صفائی میں ہاتھ گندے نہیں کرنا چاہتے، ایسا کس نے کہہ دیا؟

مرغی 400 روپے کلو کرکے عمرے کے لئے جانے والے عمران خان سے حساب لیں گے،بلاول

تبدیلی نہیں یہ تباہی ہے، بلاول کی حکومت کی ناقص معاشی منصوبہ بندی پرتنقید

Shares: