بلاول کا انٹرویو پی ڈی ایم کو لے ڈوبا،پشاور جلسے بارے بڑا دعویٰ سامنے آ گیا

0
44

بلاول کا بیان پی ڈی ایم کو لے ڈوبا،پشاور جلسے بارے بڑا دعویٰ سامنے آ گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلاول زرداری کے بی بی سی کو تہلکہ خیز انٹرویو کے بعد حکومت کی جانب سے ردعمل آیاہے

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ جلسوں میں تقریروں پر جماعتوں کو تحفظات تھے،اب ہو سکتا ہے یہ جلسہ ملتوی کر دیں،پہلے دن سے ہی جو تقاریر ہوئیں اس پر جماعتوں کے تحفظات تھے، ن لیگ میں اپنی پارٹی میں بھی تحفظات تھے، وہ سمجھتے ہیں کہ یہ ذاتی عناد ہے اور جماعتوں کو استعمال کیا جا رہے، جماعتوں نے ملک میں سیاست کی ہے، وہ ذاتی مفاد کی طرف نہیں جائیں گی،

شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ ایسی بس جس میں کوئی اور ڈرائیور ہو اس میں وہ نہیں بیٹھیں گی، پشاور کا جلسہ ملتوی ہو جائے گا، جلسے تک نظر آئے گا کہ پیپلز پارٹی سمیت اتحاد کی سب جماعتیں اپنا بیانیہ سامنے رکھیں گی، بلاول کے بیان کے بعد پی ڈی ایم کو نقصان پہنچا، پیپلز پارٹی نے اپنی پوزیشن واضح کر دی، اندرون خانہ ہر پارٹی میں باتیں ہو رہی تھیں، کہ ہم استعمال ہو رہے ہیں،

مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم کا اہم اجلاس جاری،مریم سمیت کون کون شریک؟

کیپٹن ر صفدر کی درخواست ضمانت پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا

مریم نواز کو اندر کون ڈالے گا؟. اہم سوال اٹھ گیا

پی ڈی ایم کا گوجرانوالہ میں جلسے پر مقدمہ درج

پی ڈی ایم جلسہ ،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مقدمہ، عدالت کا بڑا حکم

مریم نواز کی گرفتاری کی خبریں، ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے تردید کر دی

مریم نواز ہوٹل سے اچانک ترجمان کے گھر کیوں روانہ ہوئیں؟

رات گئے اس طرح کی گرفتاری ….بلاول کا صفدر کی گرفتاری کے 11 گھنٹے بعد مریم سے رابطہ،کیا کہا؟

مریم نواز ایک بار پھر نیوز کانفرنس سے اٹھ کر چلی گئیں

بہت ہو گئے جلسے، پی ڈی ایم سے استعفے طلب

شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کو استعمال کیا گیا جب وہ دھرنا دینے آئے تھے تو انکو اکیلا چھوڑ دیا گیا، یہ اتحاد روز اول سے متنازعہ تھا کوئی ہم آہنگی نہیں تھی اور نہ ہی اس بیانئے میں کوئی اتفاق تھا، مریم نواز اور نواز شریف نے اس اتحاد کو ذاتی مفادات کی بھینٹ چڑھایا، پی ڈی ایم کے غبارے سے اب ہوا نکل چکی، نواز شریف کا راستہ تصادم اور انتشار کا ہے لیکن پیپلز پارٹی ایسا نہیں چاہتی

شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپوزیشن سمیت سب جماعتوں سے بات کرنے کو تیار ہیں لیکن کرپشن کیسز پر کمپرومائیز نہیں کریں گے، قانون کی حکمرانی ہونی چاہئے اشرافیہ اور عوام کے لئے قانون ایک ہو ہم ایسا چاہتے ہیں،ہم سیاسی پارٹی ہیں،ملنا جلنا، الائنسز اس کے حق میں ہیں.

طے کچھ ہوا، نواز شریف نے کچھ کہا، نواز شریف آرمی چیف پر الزامات کے ثبوت دیں،بلاول

Leave a reply