بالی ووڈ کے ٹریجڈی کنگ دلیپ کمارکے انتقال کے بعد بلاشبہ اداکاری کا ایک باب ختم ہوگیا لیکن دلیپ کمار بالی ووڈ سمیت دنیا بھر میں اپنے کروڑوں مداحوں کو اداس کرگئے۔

باغی ٹی وی : فن کی دنیا میں دو طرح کے لوگ آتے ہیں ایک وہ جنہیں فن عروج بخشتا ہے اور دوسرے وہ جو فن کو بلندیوں پر لے جاتے ہیں "دلیپ کمار ” ان فنکاروں میں سے ہیں جن کے سامنے فن اداکاری نصف صدی سے زائد عرصے تک ہاتھ باندھے کھڑا نظر آتا ہے ،آج یوسف خان کی موت کے ساتھ ہی ایک صدی کا اختتام ہوا،ایک فنکار کے فن کی ایک صدی جس نے کئی نسلوں کو نہ صرف اپنے فن بلکہ اپنی کرشماتی شخصیت سے بھی متاثر کیا اور برصغیر کی مجموعی نفسیات پر گہرے اثرات چھوڑے ، کئی نسلوں نے نہ صرف اس فنکار کی وضع قطع ،انداز بیاں ،بلکہ اس کی شخصیت کے ایک ایک پہلو کو کاپی کیا –

بالی ووڈ لیجنڈری اداکار دلیپ کمار انتقال کر گئے

اپنی فلموں میں مختلف اداکاری کے رنگ چھڑکنے والے دلیپ کمارکوشہنشاہ جذبات، ٹریجڈی کنگ، برصغیرکا عظم اداکار جیسے ناموں سے پکارا جاتا رہا۔ ان کی اداکاری کی دنیا دیوانی تھی، ایک نہیں، دو نہیں بلکہ متعدد کامیاب فلموں میں اداکارنے اپنے جذبات کی عکاسی اوربہترین اداکاری سے لوگوں کے دلوں میں جگہ بنائی۔

ان کے انتقال کے بعد ان کےاہل خانہ سمیت دنیا بھر میں موجود ان کے مداح غم میں مبتلا ہوگئے ہیں اورانہیں یاد کرکے آبدیدہ ہیں۔


اداکارامیتابھ بچن نے بھارتی دلیپ کمار کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی بھارتی سینیما کی تاریخ لکھی جائے گی تو’دلیپ کمار سے پہلے اور دلیپ کے بعد‘ لکھی جائے گی۔ میں ان کے خاندان سے اس بڑے نقصان کے لیے تعزیت کرتا ہوں اداکارکی روح کے سکون کی دعا کرتا ہوں۔ دلیپ کمار نہیں بلکہ ایک اداکاری کا ایک ادارہ ختم ہوگیا۔


اکشے کمار نے لکھا کہ دنیا کے لئے بہت سے دوسرے ہیرو ہوسکتے ہیں۔ ہم اداکاروں کیلئےدلیپ کمار ہیرو تھے،دلیپ کمار سر نے ہندوستانی سنیما کا ایک پورا دور اپنے ساتھ لے لیا ہے میرے خیالات اور دعائیں ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔


اجے دیوگن نے دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ علامات کے ساتھ بہت سے لمحے ان کے ساتھ گزارے … کچھ انتہائی ذاتی ، کچھ اسٹیج پر پھر بھی ، واقعی میں اس خبر کے لیے تیار نہیں تھا، وہ اپنی ذات میں ایک ادارہ ، ایک لازوال اداکار تھے-


ورون دھون نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ آج واقعی ایک دور کا اختتام ہوا ہے-


اداکار جیکی شیروف نے بھی افسوس کا اظہار کیا-


اداکارہ ہیما مالنی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ تجربہ کار اداکار ، تمام ہیروز کے لئے مثالی رول ماڈل ، کرانتی میں میرے معزز شریک اسٹار ، دلیپ کمار جی ، اب نہیں رہے میں ان کے گھر اور سائرہ جی سے میری خوشگوار ملاقاتیں یاد کرتی ہوں۔


اداکار سنی دیول نے لکھا کہ ایک دور کا اختتام ہوگیا ہے دلیپ کمار کو ہم ہمیشہ یاد کریں گے-


روینا ٹنڈن نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک لیجنڈ کا انتقال ہوگیا ہے ، ایک ایسی خلاء جو کبھی پُر نہیں ہوسکتی ، ایک حقیقی دیو ، ایک انتہائی محبت کرنے والی روح ، آخر تک۔
https://twitter.com/TheDilipKumar/status/1412600233062699008?s=20
پوجا بھٹ نے بھی دلیپ کامر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا-


سابق کرکٹرسچن ٹنڈولکر نے افسوس کرتے ہوئے کہا کہ آپ جیسا دوسرا کبھی نہیں ہوگا ہندوستانی سنیما میں آپ کا تعاون بے مثال ہے سائرہ بانو جی او ر خاندان کے ساتھ میری دلی تعزیت۔

سابق بھارتی کرکٹر وی وی ایس لکشمن کا دلیپ کمار کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہنا ہے کہ دلیپ کمار جیسے عظیم لوگ دوسروں کے لیے محنت اور کارکردگی کی ایک مثال ہیں


سنیل شیٹھی نے کہا کہ آج ایک دور کا خاتمہ ہوا ہے ، کیوں کہ ہم ہندوستانی سنیما کا سب سے روشن ستارہ کھو بیٹھے ہیں۔ آپ ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے دلیپ صاحب۔


اداکارہ شلپا شیٹھی نے دلیپ کمار کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اداکاروں کی نسلوں کے لئے ٹریجڈی کنگ کہلانے سے لے کر ایک ادارہ ہونے تک ، آپ جیسا کبھی کوئی نہیں ہوگا آپ کی میراث ہمیشہ زندہ رہے گی۔


اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے لکھا کہ میں خوش قسمت تھی کہ ان کے ساتھ کچھ وقت اسکرین پر بھی گزارا اور میں ان یادوں کو ہمیشہ کے لئے پسند کرتی ہوں۔ ان کی مغفرت روح کے ایصال ثواب اور لواحقین سے دلی تعزیت کے لئے دعا ہے-


مادھوری نے لکھا کہ ہر وقت اور پھر کچھ ایسے افراد بھی آتے ہیں جو اکیلےہی حال کو تبدیل کرتے ہیں اور تاریخ لکھتے ہیں … دلیپ صاحب بھی ایسی ہی علامات تھی سنیما کے لئے۔

دلیپ کمار کا انتقال ہماری ثقافتی دنیا کے لیے ایک بہت بڑا نقصان ہے بھارتی وزیراعظم

دلیپ کمار کی خدمات آنے والی نسلیں بھی یاد رکھیں گی رہنما بھارتی کانگریس پارٹی راہول گاندھی

عمران خان کی دلیپ کمار کے ہمراہ لی گئی یادگار تصویریں

پاکستانی سیاسی شوبز اور معروف شخصیات کا دلیپ کمار کے انتقال پر شدید غم کا اظہار

Shares: