براڈ شیٹ کمیشن کا آصف زرداری کے سوئس مقدمات کے ریکارڈ کا جائزہ ،اہم سفارش بھی کر دی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق براڈ شیٹ انکوائری کمیشن نے اپنی پورٹ وزیراعظم آفس میں جمع کرادی
براڈشیٹ انکوائری کمیشن رپورٹ جوائنٹ سیکریٹری زاہد مقصود نے وصول کی براڈشیٹ انکوائری کمیشن رپورٹ اور متعلقہ ریکارڈ 500 صفحات پر مشتمل ہے،براڈشیٹ انکوائری کمیشن نے مجموعی طور پر 26 گواہان کے بیان ریکارڈ کیےایک سابقہ لیگل کنسلٹنٹ طلبی کے باوجود کمیشن میں پیش نہ ہوئیں،
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق تحقیقات میں براڈ شیٹ کمپنی کو 15 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کا ریکارڈ غائب ہونےکا انکشاف سامنے آیا ہے ،کمیشن کی رپورٹ کے مطابق براڈشیٹ کمپنی کی 15 لاکھ ڈالر رقم کی غلط ادائیگی کی گئی،غلط شخص کو ادائیگی ریاست پاکستان کے ساتھ دھوکہ ہے،غلط شخص کو ادائیگی کو صرف بے احتیاطی قرار نہیں دیا جا سکتا، وزارت خزانہ، قانون اور اٹارنی جنرل آفس سے فائلیں چوری ہو گئیں، پاکستانی ہائی کمیشن لندن سے بھی ادائیگی کی فائل سے اندراج کا حصہ غائب ہوگیا،براڈشیٹ کمیشن کو تمام تفصیلات نیب کی دستاویزات سے ملیں،
براڈ شیٹ کمیشن نے آصف زرداری کے سوئس مقدمات کے ریکارڈ کا جائزہ لیا براڈشیٹ کمیشن کے سامنے سوئس مقدمات کا ریکارڈ نیب نے پیش کیا کمیشن نے نیب کوسوئس مقدمات کا سربمہرریکارڈ کھولنے کی سفارش کی،نیب ریکارڈ ڈی سیل کرکے جائزہ لے کہ اس کا کیاکرنا ہے،سوئس مقدمات کا تمام ریکارڈنیب کے اسٹورروم میں موجود ہے،سوئس مقدمات کا ریکارڈ 12 ڈپلومیٹک بیگز میں پاکستان پہنچایا گیا، کمیشن کے سامنے براڈ شیٹ ریکارڈ پیش کیا گیا تو سوئس مقدمات کی نشاندہی ہوئی ،کمیشن کی رپورٹ میں ان افرادکوذمہ قراردیاگیا جو 2008میں نیب اور برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن میں تعینات تھے ،براڈ شیٹ کے ساتھ جومعاہدہ کیا گیا وہ حکومت پاکستان کے ساتھ غداری کے مترادف ہے اس وقت حکومت کو دھوکے میں رکھنے والے وہ وکلا بھی تھے جنہوں نےمعاہدے کے لیے اہم کردارادا کیا حکومت نے 25ملین ڈالر کی ادائیگی کی وہ بھی 2008 معاہدے کی وجہ سے ہوئی ہے،
براڈ شیٹ کیس کی تحقیقات، ن لیگی رہنما عطاء اللہ تارڑ نے کمیٹی پر کیا اعتراض، کیا کہا؟
براڈ شیٹ سے متعلق اہم دستاویز پبلک کرنے کا حکم کس نے دیا؟ شہزاد اکبر نے بتا دیا
براڈ شیٹ کیس اصل حقیقت کیا؟ مبشر لقمان کا بیرسٹر راشد اسلم کے ساتھ خصوصی انٹرویو
غیر ملکی اثاثوں کے خلاف تحقیقات ترک کرنے پرنواز شریف کی براڈ شیٹ کو رشوت کی پیشکش
براڈ شیٹ اثاثے ڈھونڈنے کی کمپنی،پاکستان کے ساتھ کیا معاہدہ؟ شہزاد اکبر نے تفصیلات بتا دیں
براڈ شیٹ کیس: نیب نے برطانوی کمپنی کو 28.7ملین پاؤنڈ ادا کر دیے:اصل کہانی باغی کی زبانی
وزیراعظم عمران خان یہ کام ہر صورت کریں گے،شیخ رشید نے اپوزیشن کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی
نیب کی نواز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی مخالفت،عدالت نے بڑا حکم دے دیا
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں جسٹس (ر) عظمت سعید کو براڈ شیٹ انکوائری کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا، کمیٹی میں وفاقی وزیر فواد چوہدری، شیریں مزاری، بابر اعوان اور شہزاد اکبر شامل ہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ براڈ شیٹ معاملہ تفصیلی طور پر عوام کے سامنے رکھا جائے، براڈ شیٹ کیس کے فیصلے میں موجود حقائق منظرعام پر لائے جائیں۔
حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان
نواز شریف نے تازہ میڈیکل رپورٹس بھجوائی یا نہیں؟ اہم انکشاف
جسٹس (ر) عظمت سعید براڈشیٹ انکوائری کمیٹی کے سربراہ مقرر:قوم سچ سننے کے لیے بے تاب
براڈ شیٹ:کیوی موسوی ایک مہرہ :مرکزی کردارپاکستان میں:پاکستانی قوم کو بے وقوف بنایا گیا:مبشرلقمان
براڈ شیٹ کمیشن کے سربراہ کو کتنی ملے گی سیکورٹی؟ دفتر کہاں ہو گا قائم؟