باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی سلامتی اداروں کے خلاف حملے پر اکسانے کی وجہ سے بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں کے خلاف وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مقدمہ درج کیا گیا ہے
مقدمہ اسلام آباد کے تھانہ رمنا میں درج کیا گیا ہے، جی الیون کے رہائشی محمد اسلم مقدمہ کے مدعی ہیں، درج مقدمہ میں عادل فاروق راجہ ،سید حیدررضا مہدی ،وجاہت ایس خان ، شاہین صہبائی کے خلاف درج کیا گیا ہے، درج مقدمے میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان چار افراد نے بیرون ملک بیٹھ کر پاکستان کے اندر عوام کو اداروں کے خلاف اکسانے اور حالات کو خراب کرنے کی کوشش کی ملزمان نے بیرون ملک سے عسکری اداروں کے خلاف لوگوں کو بھڑکایا، ،ملک کے اندر بغاوت اور انتشار پھیلایا،ملزمان غیر ملکی ایجنسیوں کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں۔ ملزمان ملک کے اندر بغاوت اور خانہ جنگی چاہتے ہیں۔ مقدمہ دہشت گردی اور غداری کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے
واضح رہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد عسکری تنصیبات پر تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے حملہ کیا گیا تھا اور یہ حملے منصوبہ بندی کے تحت کئے گئے تھے، سوشل میڈیا پر موجود کچھ لوگ تحریک انصاف کے کارکنان کو ہدایات دیتے رہے تو وہیں اندرون ملک بھی فون کال پر ہدایات دی جاتی رہیں، تحقیقات ہوئیں اور گرفتاریوں کا عمل بھی ہوا، کئی ملزمان نے جرم کا اعتراف کر لیا ہے، اب بیرون ممالک مقیم پاکستانی شرپسندوں کے خلاف پہلا مقدمہ درج کیا گیا ہے،
عادل راجہ کو بڑی رقم پہنچ گئی، پٹھان فلم سے تعلق
پاکستان مخالف بیانیہ؛ میجر (ر) عادل راجہ کی پنشن مکمل طور پر روک دی گئی
پاک فوج کے بھگوڑے عادل راجہ کے بارے میں اصلیت قوم کو بتائی
جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات
جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار