توشہ خانہ کیس، عمران خان کے وارنٹ کل تک معطل

0
51
pakistan

اسلام آباد ہائیکورٹ، عمران خان کی وارنٹ معطلی کی درخواست پر سماعت ہوئی

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر سماعت کی،عمران خان کی جانب سے وکیل خواجہ حارث عدالت میں پیش ہوئے،خواجہ حارث نے عدالت کہا کہ ٹرائل کورٹ کے جج ہائیکورٹ کے آرڈر کو درست طور پر سمجھ نہیں سکے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ پہلے بتائیں کہ رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کر دیے گئے ہیں؟ شبلی فراز نے عدالت میں کہا کہ اعتراضات دور کر دیے ہیں،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ خاموش ہو جائیں، آپ کے وکیل بات کر رہے ہیں، ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کو انڈرٹیکنگ پر خود کو مطمئن کرنے کی ہدایت کی تھی،ٹرائل کورٹ نے آپ کی درخواست پر کیا فیصلہ دیا ہے؟ خواجہ حارث نے کہا کہ ٹرائل کورٹ نے کہا کہ لاہور میں پیش آنے والی صورتحال کی بنیاد پر درخواست منظور نہیں کر سکتا،لاہور میں پیش آنے والا واقعہ افسوسناک ہے اور اس پر مقدمہ درج ہو چکا،

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کر دیئے اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی کل تک گرفتاری سے روک دیا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وارنٹ کا مقصد صرف عمران خان کی عدالت پیشی ہے گرفتاری نہیں یہ جان لیں کہ یہ انڈرٹیکنگ عدالت کے سامنے بیان کے مترادف ہے،اگر اس کی خلاف ورزی کی گئی تو اس کے نتائج ہوں گے،عمران خان یقینی بنائیں کہ اُنکی عدالت پیشی پر امن و امان کی صورتحال پیدا نہ ہو، کل توشہ خانہ کیس میں پیش نہ ہونے پر توہین عدالت کی کاروائی کا آغاز ہوگا،

،قانون کو کوئی بھی ہاتھ میں لے گا تو کاروائی ہوگی ،ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد

 کل شام سے گرفتاری کے لئے شروع ہونے والا آپریشن تاحال مکمل نہ ہو سکا،

اسلام آبادم پنڈی، کراچی، صادق آباد و دیگر شہروں میں مقدمے درج 

عدالت نے کہا کہ میں کیوں ایسا حکم جاری کروں جو سسٹم ہے اسی کے مطابق کیس فکس ہوگا،

عمران خان نے باربار قانون کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں جواب دینا ہوگا

چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے 

Leave a reply