فنڈنگ کیس مقدمہ،پانچ ہزار کے مچلکوں کے عوض عمران خان کی ضمانت منظور

0
40
imran khan

پانچ ہزار کے مچلکوں کے عوض عمران خان کی ضمانت منظور

ممنوعہ فنڈنگ کیس، عمران خان کی درخواست ضمانت پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی

عمران خان عدالت میں پیش ہوئے، وکیل نے عدالت میں کہا کہ عمران خان عدالت میں موجود ہیں ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے عمران خان کی منگل تک حفاظتی ضمانت منظور کر لی عدالت نے عمران خان کی حفاظتی ضمانت 5 ہزار روپے مچلکوں کے عوض منظور کرلی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پیر تک یہ درخواست زیرالتوارکھ لیتے ہیں، تب تک دائرہ اختیار کا مسئلہ حل ہو جائے گا، یہ عدالت عمران خان کو حفاظتی ضمانت دے دیتی ہے،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ عمران خان کو عبوری ضمانت اسپیشل سینٹرل کورٹ دے سکتی ہے، اگر دائرہ اختیار کا کوئی مسئلہ آتا ہے تو وہ ٹرائل کے دوران ہو گا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر دائرہ اختیار کا مسئلہ حل نہیں ہوتا تو یہ عدالت اسکو حل کرے گی ، وکیل نے کہا کہ ضمنی انتخابات کا معاملہ چل رہا ہے عمران خان کو حاضری سے استثنیٰ دے دیا جائے اسی طرح کے مقدمات لاہور اور کراچی میں بھی ہیں، ضمنی انتخابات بھی ہو رہے ہیں، پیر کو حاضری سے استثنیٰ دے ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر عمران خان نے وہاں جانا ہے تو چلے جائیں،

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ پیشی پر سیکیورٹی کے انتظامات سخت کر دیئے گئے بم ڈسپوزل سکواڈ کمرہ عدالت کی اسکیننگ کے لیے پہنچ گیا ,چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہو گئے،

عدالت پیشی کے موقع پر صحافی نے عمران خان سے سوال کیا کہ ضمانت نہ ہوئی تو پھر؟ عمران خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ جیل کیلئے میں ہر وقت تیار ہوں،وزیراعظم ہاؤس کے فون لائنز کی سرویلنس ہوتی ہے ٹیپ کر کے ریلیز کرنا غلط ہے،صدر مملکت عارف علوی نے واضح کہا ہے کہ ان کے بیان کو توڑ مڑور کے پیش کیا گیا،صدر مملکت عارف علوی نے واضح کیا کہ سائفر آیا تھا، لکھ کر دے دیتا ہوں صرف ہماری فنڈنگ قانونی ہے، باقی سب کی 2 نمبر ،ہماری اور ساری پارٹیوں کی فنڈنگ اکٹھی چیک کی جائے گی، افسوسناک بات ہے چیف الیکشن کمشنر ان کی فنڈنگ سامنے نہیں لارہا،
چیف الیکشن کمشنر اس لئے ان کی فنڈنگ نہیں لارہا ہے کیونکہ یہ ان کے گھر کا آدمی ہے،

صحافی نے عمران خان سے سوال کیا کہ سوات میں حالات خراب ہوئے وزیر اعلیٰ ڈھائی ماہ سے وہاں نہیں جا رہے؟ جس پر عمران خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ بارڈر سیکیورٹی کے معاملات وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے، خیبرپختونخوا حکومت بہت عرصے سے کہتی رہی مگر کچھ نہیں ہوا

ممنوعہ فنڈنگ کیس ، عمران خان کی حفاظتی ضمانت کیلیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست پر سماعت ہوئی ،اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو آدھے گھنٹے میں طلب کرلیا ،اسلام آبا دہائیکورٹ نے عدالت پیشی تک انتظامیہ کو عمران خان کی گرفتاری سے روک دیا ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے استفسار کیا کہ عمران خان کہاں ہیں ؟ پیش کیوں نہیں ہوئے ؟ وکیل نے عدالت میں کہا کہ عدالت حکم کرے تو عمران خان فوری عدالت پیش ہوجائیں گے،بنی گالہ میں پولیس نے عمران خان کے گھر کا محاصرہ کیا ہوا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار 3 بجے تک عدالت میں پیش ہوجائیں ، وکیل نے کہا کہ 3بجے دیر ہو جائے گی آدھے گھنٹے میں عمران خان آجاتے ہیں جس پر عدالت نے کہا کہ ٹھیک ہے ،عمران خان آدھے گھنٹے میں آجائیں ،

قبل ازیں ممنوعہ فنڈنگ کیس چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے حفاظتی ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر رکھا ہے عدالت حفاظتی ضمانت منظور کرے تاکہ متعلقہ عدالت میں پیش ہو سکیں ،

عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر رجسٹرار نے 3 اعتراضات عائد کر دیئے ،رجسٹرار ہائیکورٹ نے اعتراض عائد کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے بائیو میٹرک نہیں کرائی ،ایف آئی آر کی غیر مصدقہ نقل لگائی گئی ہے ، خصوصی عدالت میں جانے سے پہلے ہائی کورٹ کیسے آسکتے ہیں اسسٹنٹ رجسٹرار اسد خان کی جانب سے اعتراضات لگائے گئے

واضح رہے کہ عمران خان سمیت 11 افراد کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے فارن ایکسچینج ایکٹ کی خلاف ورزی کی، نجی بینک اکاؤنٹ کے بینفشری ہیں۔ درج ایف آئی آر کے مطابق نیا پاکستان کے نام پر بینک اکاؤنٹ بنایا گیا۔ سردار اظہر طارق، سیف اللہ نیازی، سید یونس، عامر کیانی، طارق شیخ اور طارق شفیع نامزد کئے گئے ہیں بینک منیجر نے غیر قانونی اکاؤنٹ آپریٹ کرنے کی اجازت دی،نجی بینک کے مینجر کے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیا گیا بینک اکاونٹ میں ابراج گروپ آف کمپنی سے21 لاکھ ڈالرآئے تحریک انصاف نے عارف نقوی کا الیکشن کمیشن میں بیان حلفی جمع کرایا ابراج گروپ کمپنی نےتحریک انصاف کے اکاونٹ میں پیسے بھیجے بیان حلفی جھوٹا اور جعلی ہے، ووٹن کرکٹ کلب سے دو مزید اکاونٹ سے رقم وصول ہوئی نجی بینک کے سربراہ نے مشتبہ غیر قانونی تفصیلات میں مدد کی11 لوگوں نے جرم کیا ہے

ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت

عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ

پی ڈی ایم اجلاس،عمران خان کے خلاف کارروائی سے متعلق غور

حامد زمان کے خلاف فارن فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے تحقیقات سے متعلق رپورٹ

Leave a reply