خاتون سمیت دو افراد کے قتل کے مقدمات میں نامزد اشتہاری مجرم گرفتار

0
50
mulzim

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں جاری ہیں،

راولپنڈی چکری پولیس نے اہم کاروائی کی اور قتل کے مقدمات میں نامزد اشتہاری مجرم گرفتار کر لیا، مجرم اشتہاری غلام عباس نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ سابقہ دشمنی کی بناء پر فائرنگ کر کے جولائی 2020 میں زاہدہ بی بی اور مئی 2021 میں عارف کو قتل کر دیا تھا، یاد رہے کہ زاہدہ بی بی کے قتل کے بعد میال گاؤں میں 09 افراد کے قتل کا واقعہ پیش آیا تھا،مجرم اشتہاری غلام عباس کے ساتھیوں نذر، عرفان، ارشاد، نفیس اور عمران کو قبل ازیں چالان کیا جا چکا ہے،واقعہ میں ملوث اشتہاری مجرم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کا تحرک جاری ہے،ایس پی صدر بلال محمود سلہری کا کہنا ہے کہ اشتہاری مجرم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا،سنگین مقدمات میں ملوث اشتہاری مجرمان کی گرفتاری لواحقین کو انصاف کی فراہمی میں اہم ہے،

دوسری جانب ایف نائن پارک واقعہ پر اسلام آباد پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس وقوعہ کی سائنسی بنیادوں پر تفتیش عمل میں لا رہی ہے۔ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ملکر پولیس پارک کے سیکیورٹی انتظامات کو بہتر بنا رہی ہے۔شام کے اوقات میں پارک تشریف لانے والوں سے گذارش ہے کہ روشنی والے مقامات تک محدود رہیں کسی بھی ایمرجنسی میں پکار 15 پر کال کریں۔ اسلام آباد پولیس نے لڑکی سے مبینہ زیادتی کے مرکزی ملزم کا خاکہ تیار کر کے تمام تھانوں کو ارسال کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی عمر تقریباً 35 سال ہے، رنگ سانولہ اور قد5 فٹ 10انچ ہے اور پشتو زبان بولتا ہے، اسکیچ 80 فیصد ملزم سے مشابہت رکھتا ہے۔

سر پر ڈمبل مارا،آلہ قتل بھی خود برآمد کروایا،ایاز امیر کے بیٹے کیخلاف مقدمہ درج

 سارہ انعام کے والد انعام الرحمان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی ہے

سارہ انعام قتل کیس،مرکزی ملزم شاہنواز امیر پر فرد جرم عائد

 لڑکی کو نیم مردہ حالت میں ساحل پر پھینکا گیا، لڑکی کی موت ساحل پر پڑے پڑے ہوئی

ایاز امیر کی بہو کا پوسٹمارٹم مکمل،سارہ کے قتل کی وجہ کا تعین نہ ہوسکا

پہلے مارا، گھسیٹ کر واش روم لے گیا،ایاز امیر کے بیٹے نے سفاکیت کی انتہا کر دی

اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے مشکوک افراد کی چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس نے تھانہ مارگلہ میں زیادتی کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ذرائع کے مطابق میاں چنوں سے تعلق رکھنے والی متاثرہ خاتون کا پمز اسپتال میں میڈیکل کرا کر سیمپل فارنزک لیبارٹری ارسال کردیا گیا ہے

Leave a reply