بشکیک میں پھنسے طلبا کی واپسی کیلیے خیبر پختونخوا حکومت کا مفت پروازوں کا اعلان

0
144
student

خیبر پختونخوا حکومت نے کرغزستان میں پھنسے پاکستانی طلبا کو واپس لانے کے لیے آج سے مفت خصوصی پروازیں بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بشکیک میں پھنسے پاکستانیوں میں سے کوئی بھی وطن واپسی کے لئے رابطہ کر سکتا ہے ، اس ضمن میں رابطہ نمبر بھی جاری کئے گئے ہیں، کہا گیا ہے کہ پھنسے شہری 03433333049 اور 03440955550 پر رابطہ کرسکتے ہیں، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ ہ طالب علم مفت ائیر سروس پہلے آئیے اور پہلے پائیے کی بنیاد پر حاصل کر سکتا ہے جب کہ پاکستانیوں کے اہلخانہ معلومات کے لیے ٹال فری نمبر 1700 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

کرغزستان میں پھنسے پاکستانی طلبہ کی بحفاظت واپسی کیلئے 6 کروڑ جاری
مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ کرغزستان میں پھنسے پاکستانی طلبہ کی بحفاظت واپسی کیلئے 6 کروڑ جاری کر دئیے ہیں ،یہ 6 کروڑ روپے دو جہازوں کیلئے جاری کر دئیے گئے ہیں،جیسے ہی دیگر طلبہ اور لوگ خیبرپختونخوا کے ریلیف نمبرز پر رجسٹریشن کریں گے مزید فنڈز جاری کئے جائیں گے ،وزیراعلی خیبرپختونخوا نے اعلان صرف خیبرپختونخوا کے طلبہ کیلئے نہیں کیا دیگر صوبوں کے پھنسے طلبہ بھی رجسٹریشن کر سکتے ہیں،وزیراعلی خیبرپختونخوا علی آمین گنڈاپور نے دیگر فلاحی کاموں کی طرح اس مسئلہ میں بھی سب صوبوں پر سبقت لی ہے ،خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے خصوصی پروازیں آج سے شروع ہونگی .

سفارتخانہ فون بھی نہیں سنتا، واپس پہنچنے والے طلبا پھٹ پڑے
دوسری جانب کرغزستان سے اسلام آباد پہنچنے والے طلبا نے بشکیک واقعات کی کہانی سنادی اور کہا کہ خود اخراجات ادا کرکے پاکستان پہنچے ہیں،میڈیا سے گفتگو میں طلبا کا کہنا تھا کہ بشکیک میں مقامی افراد کی غیرملکیوں کے ساتھ جھگڑے کی ویڈیوز وائرل ہوئیں، اس کے بعد مقامی افراد نے غیرملکی طلبا پر حملے شروع کردیے، بشکیک میں پاکستانی سفارت خانہ کا ٹیلی فون کوئی نہیں اٹھاتا تھا، یونیورسٹی انتظامیہ نے ہمارے لیے پرواز کا بندوبست کیا،ہر طالب علم سفری اخراجات خود ادا کر کے پاکستان پہنچا ہے۔

قبل ازیں کرغزستان سے 170 پاکستانی طلبہ کا تیسرا گروپ لاہور پہنچ گیا ہے، اس موقع پر طلبا کے عزیز و اقارب کی بڑی تعداد ایئرپورٹ پر موجود تھی،کرغزستان سے لاہور آنے والوں طلبا کی تعداد 475 ہوگئی ہے،اس موقع پر وفاقی وزیر عطا اللّٰہ تارڑ نے کرغزستان سے آنے والے طلبہ سے ملاقات کے بعد گفتگو کی اور کہا کہ کرغزستان سے آنے والے طلبہ خوف زدہ ہیں، انہیں تسلی دی ہے،وزیراعظم کی ہدایت پر طلبہ کو گھر تک پہنچانے کے انتظامات کیے گئے ہیں 4 طلبہ خیبرپختونخوا کے ہیں، اُن کے لیے بھی انتظامات کیے جارہے ہیں،ہم لحمہ بہ لحمہ کرغزستان کی حکومت سے رابطے میں ہیں، بچوں کی سیکیورٹی بہتر کرنے کے لیے کرغزستان حکومت سے بات کریں گے.

ہمارے بچوں کو تحفظ فراہم کیا جائے، بشکیک میں پھنسے طلبا کے والدین کی دہائی

اسلام آباد میں کرغزستان سفارتخانے کے باہر احتجاج،طلبا کو تحفظ کا مطالبہ

طلبا ہمارے بچے،وزیراعظم کو مصروفیات ترک کر کے بشکیک جانا چاہئے،مبشر لقمان

سوشل میڈیا پر بشکیک میں ہونیوالی ہنگامہ آرائی کی ویڈیو رات گئے سے وائرل ہو رہی ہیں ، میڈیا رپورٹس کے مطابق کرغزستان کے مقامی طلبا اور مصری طلبا کا آپس میں تصادم ہوا لیکن الزام پاکستانی طلبا پر لگا دیا گیا جس پر مقامی طلبا نے پاکستانی طلبا کے ہاسٹل پر حملہ کر دیا، اس حملے میں درجنوں طلبا زخمی ہیں، حملہ آوروں نے ہاسٹل کے دروازے اور کھڑکیوں کے شیشے بھی توڑ دیئے ہیں،واقعے کے بعد پاکستانی طلبہ خوفزدہ ہو گئے ہیں،ہاسٹل میں پاکستانی طالبات کو ہراساں کرنے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔

بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

ایبٹ آباد میں "ہم جنس پرستی کلب” کے قیام کے لیے درخواست

ہنی ٹریپ،لڑکی نے دوستوں کی مدد سے نوجوان کیا اغوا

بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

طالبات کو نقاب کی اجازت نہیں،لڑکے جینز نہیں پہن سکتے،کالج انتظامیہ کیخلاف احتجاج

امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت

مجھے مسلم لیگ ن کے حوالے سے نہ بلایا جائے میں صرف مسلمان ہوں،کیپٹن ر صفدر

بشکیک،پاکستانی طلبا کی مشکلات میں اضافہ، لڑکیوں نے واش رومز میں چھپ کر اپنی جانیں اور عزتیں بچائیں
بشکیک میں میں ہنگامہ آرائی جاری، طلبا کی مشکلات بڑھ گئیں، ہاسٹلز میں محصور، پاکستانی لڑکے اور لڑکیاں ہاسٹلز سے باہر پانی اور کھانا لینے بھی نہیں جاسکتے، پاکستانی لڑکیوں نے واش رومز میں چھپ کر اپنی جانیں اور عزتیں بچائیں، طالب علموں کا کہنا ہے کہ، سفارتخانہ مدد نہیں کر رہا، حکومت سے بحفاظت واپسی کی اپیل کرتے ہیں،ایک طالبہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی طالبات کو بھی ہراساں کیا گیا،لڑکیوں نے واش رومز میں چھپ کر اپنی جانیں اور عزتیں بچائیں،ہمیں یہ کہتے ہیں کہ ہوسٹل خالی کردو۔ ہمارے ساتھی زخمی ہیں باہر بارش ہو رہی ہے ہم کہاں جائیں گے؟ ایمبیسی والے بھی تعاون نہیں کررہے۔دوسری جانب کرغزستان کے شہر بشکیک میں پاکستانی طلبا و طالبات سے ہاسٹل خالی کرا لئیے گئے ہیں، طلبا کا کہنا ہے کہ ہم بے یارو مدد گار ہیں ہماری جلد ا ز جلد مدد کی جائے یہاں کے حالات نارمل نہیں ہیں،

Leave a reply