پٹرول کی قیمت میں 35 روپے اضافہ

petrol pump

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے پٹرول کی قیمت میں اضافہ کر دیا ہے، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 35 ،35 روپے اضافہ کیا جا رہا ہے نئی قیمتوں کا اطلاق فوری ہوگا،پیٹرول فی لیٹر 249 روپے 80 پیسے کا ہوگیا،ہائی اسپیڈڈیزل فی لیٹر262 روپے80 پیسے کا ہو گیا،کیروسین آئل فی لیٹر 189روپے83پیسے کا ہوگیا،لائٹ ڈیزل فی لیٹر187روپےکاہوگیا

واضح رہے کہ گزشتہ روز سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خبروں کے بعد پٹرول پمپوں پر رش نظر آ رہا تھا جبکہ کئی علاقوں میں پٹرول پمپ والوں نے فروخت بند کر دی تھی،لاہور میں بھی کئی پٹرول پمپ مالکان دو سو روپے سے زیادہ کا پٹرول موٹر سائیکل سواروں کو نہیں دے رہے تھے،

پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد تحریک انصاف کے رہنما، سابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ ابھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مزید بڑھیں گی،حکومت گیس کی قیمت بھی بڑھائے گی،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں ، حالیہ دنوں میں روپیہ 14سے15فیصد تک گرا ہے، تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عالمی منڈی کی وجہ سے نہیں ہوا، پی ڈی ایم حکومت نے معیشت کو تباہ کر دیا ہے، ناقص پالیسیوں کی وجہ سے روپے کی ڈالر کے مقابلے میں قدر انتہائی کم ہو چکی، ڈالر میں اضافے کے بعد تیل سمیت تمام امپورٹڈ اشیا اب بہت زیادہ مہنگی ملیں گی، سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نےمعیشت کا بیڑہ غرق کردیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام سے کھلے عام دشمنی ہے عوام پہلے ہی مہنگائی کاشکار،2وقت کی روٹی کاحصول بھی مشکل ہوگیا،ایسے حالات میں عوام پر مزیدبوجھ ڈالنے کے اقدام کو مسترد کرتے ہیں،

ترجمان پی ٹی آئی خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت مہنگائی کی بجائے عوام کو ختم کرنا چاہتی ہے،حکمرانوں نے غریبوں سے جینے کا حق چھیننے کی ٹھانی ہے ، عوام کے ساتھ ہونے والی زیادتی کو تحریک انصاف برداشت نہیں کرے گی، اسحاق ڈار کی تمام تھیوریاں فیل ہوگئیں،ڈالر 200 پر لانے کا دعویٰ کیا تھا 270 پر پہنچ گیا ہے،

جڑانوالہ میں پیٹرول پمپس مالکان نے پیٹرول کی فروخت بند کردی پیٹرول نہ ملنے کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

سینئر صحافی حامد میر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پٹرول کی قیمت میں 35 روپے فی لیٹر اضافے کا مطلب ہے کہ اب گاڑیوں کو چلانا بہت مشکل جائے گا انکی قیمتیں کم ہو جائیں گی اور سائیکلیں مہنگی ہو جائیں گی

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ مریم کے آنے کے پہلے روز35 35روپے پٹرول ڈیزل مہنگا کر کے سلامی دی گئی ہے پاکستان کی سلامتی اورخود مختاری سپریم کورٹ کے کندھوں پرآ گئی ساری قوم سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہی ہے الیکشن کرانے ہوں گے یا پھرجھاڑوپھرجائے گاغریب کی تنخواہ کم ازکم 50ہزار کی جائےعوام اداروں سے لڑے گی نہیں چوروں کوچھوڑے گی نہیں

پٹرول ذخیرہ کرنے والوں کوکس کی پشت پناہی حاصل ہے؟ قادر پٹیل

‏جیسا مافیا چاہتا تھا ویسا نہیں ملا ، وسیم بادامی کا پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر تبصرہ

ہارن بجاؤ، حکمران جگاؤ، وزیراعظم ہاؤس کے سامنے ہارن بجا کر احتجاج کا اعلان ہو گیا

وزیراعظم نے مافیا کے آگے ہتھیار ڈال دیئے،مثبت اقدام نہیں کر سکتے تو گھر جانا ہو گا، قمر زمان کائرہ

جنوری کے مقابلے میں پٹرول اب بھی 17 روپے سستا ہے،عمر ایوب کی انوکھی وضاحت

لوٹ مار کا نیا طریقہ، گاڑیوں میں پٹرول کی بجائے پانی بھر دیا گیا

علیم خان کی سوسائٹی کیخلاف عدالت میں روزدرخواستیں آرہی ہیں،اسلام آبادہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے ریمارکس

علیم خان اتنے بااثرکہ ریاست نے اپنی زمین استعمال کیلئے دے دی؟ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ریمارکس

کوئی ایم پی اے ہے یا وزیر؟ قانون سے بالاتر نہیں،علیم خان اراضی قبضہ کیس کی سماعت کے دوران عدالت کے ریمارکس

اسلام آباد پاکستان کا دارالحکومت نہیں تورا بورا ہے،وفاقی ادارے اسٹیٹ ایجنٹ بنے ہوئے ہیں،عدالت کے ریمارکس

Comments are closed.