تحریک انصاف نے مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان کر دیا
تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود کا کہنا تھا کہ 23اپریل کو مینار پاکستان پر پی ٹی آئی کا جلسہ ہوگا،ملک سے انقلابی فضا ختم نہیں ہوگی،پاکستان آزاد خود مختار ملک ہے،اس وقت پاکستان کی تاریخ کا انتہائی اہم موڑ ہے،بین الاقوامی سازش سے چوروں کے ٹولے نے عدم اعتماد کی تحریک چلائی،عمران خان نے آزاد خارجہ پالیسی بنائی جس کا خمیازہ بھگتنا پڑا، آزاد اور خود دار وزیراعظم کو ہٹایا گیا تو ملک میں انقلابی صورتحال پیدا ہو گئی،ملک کے ہر شہر میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ اپنے آپ ہی باہر نکل آئے،عوام کو دکھ رنج اور تکلیف پہنچی کہ ایک خود دار وزیراعظم کو ہٹا دیا گیا عمران خان نےفیصلہ کیا کہ ہم ان چوروں کے ساتھ اسمبلی میں نہیں بیٹھیں گے، 13جماعتیں جن کا آپس میں کوئی جوڑ نہیں وہ بھی عمران خان کے خلاف اکٹھے ہو گئے،پاکستان کی عوام اس گھناونی سازش کو قبول نہیں کرے گی مقصود چپڑاسی کے اکاؤنٹ والے کیس پر جس پر فرد جرم لگنی تھی اس نے حلف لیا ،پنجاب میں اسمبلی میں بیٹھنا ہے اس حوالے سے فیصلہ وقت آنے پر کریں گے ملکی سالمیت کی ضامن فوج ہے، ہمارے دل میں ان کے لیے بے پناہ محبت ہے یہ کوئی سازش کر رہا ہے کہ ہمارے درمیان خلیج پیدا ہو سکے،اگر فری اینڈ فئیر الیکشن کے نتیجے میں ہمیں اپوزیشن میں بیٹھنا پڑا تو بیٹھیں گے، ہمارے استعفے ڈپٹی اسپیکر کے پاس ہیں ہم اس پر جلدی فیصلہ چاہتے ہیں،ہمیں شہباز شریف کے کسی فیصلے پر اعتماد نہیں ہے
قبل ازیں پی ٹی آئی کے زیر اہتمام کل بدھ کو پشاور میں جلسہ ہو گا، اسکے بعد کراچی میں جلسہ ہو گا, کراچی میں جلسہ 16 اپریل کو ہو گا، مزار قائد پر ہونے والے جلسے سے عمران خان خطاب کریں گے
تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر اعجاز چودھری کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اسمبلی سے استعفیٰ دے دیا ہے،اعجاز چودھری کا کہنا تھا کہ جو عمران خان کے ساتھ ہے وہ بھی استعفیٰ دے گا، جو استعفیٰ نہیں دے گا وہ اُس کے ساتھ نہیں ہے،عید کے تیسرے روز لانگ مارچ کی تجویز زیر غور ہے،
قبل ازیں تحریک انصاف نے قومی اسمبلی سے استعفے دے دیئے ہیں، استعفوں کا فیصلہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں عمران خان کی زیر صدارت ہوا، فیصلے کے بعد اراکین نے استعفے دینے شروع کر دیئے ہیں،پہلا استعفیٰ مراد سعید نے دیا جس کے بعد دیگر اراکین نے بھی استعفے دینا شروع کر دیئے
شدت پسند عمران خان کا جانا اچھا ہوا،گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ کروانیوالے گیرٹ ولڈرز کی ٹویٹ
ہفتہ کی شب وزیراعظم ہاؤس میں آخر ہوا کیا؟ بی بی سی کا بڑا دعویٰ
عمران خان منتخب وزیراعظم تھے مشرف کے ساتھ پلیز موازنہ نہ کریں،عدالت
وزیراعظم کا انتخاب، تحریک انصاف کی اراکین کو ہدایات جاری
اپوزیشن کا بڑا یوٹرن، پی ٹی آئی کی ایک حکومت کو خود ہی بچا لیا
پی ٹی آئی کارکنان کا مسجد میں گھس کر امام مسجد پر حملہ، ویڈیو وائرل
پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسمبلی کے گھر پر حملہ،فائرنگ،قاتلانہ حملہ کیا گیا، بیٹے کا دعویٰ
اللہ خیر کرے گا،دعا کریں پاکستان کی خیر ہو ،شہباز شریف پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے
خان کا اسمبلیوں سے استعفے دینے کا اعلان، مراد سعید پھر بازی لے گئے