پرویز خٹک کی مبینہ آڈیو لیک

0
101
khatak1

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کی آزاد کشمیر میں حکومت ختم ہو چکی، پی ڈی ایم کے اتحاد نے آزاد کشمیر میں حکومت بنا لی ، وزیراعظم آزاد کشمیر پی ڈی ایم اتحاد کی مدد سے بن چکا ہے اب سپیکرکے لئے انتخاب ہونا ہے، سپیکر قانون ساز اسمبلی ہی وزیراعظم آزاد جموں کشمیر بلامقابلہ طور پر منتخب ہوئے ہیں

اب سپیکر کے الیکشن کے لئے تحریک انصاف کیا کرے گی؟ کیونکہ وزیراعظم کے الیکشن کے موقع پر تحریک انصاف کا کوئی امیدوار سامنے نہیں آیا تھا، اب بھی یہی توقع کی جا رہی تھی کہ سپیکر بھی بلامقابلہ منتخب ہو جائے گا،مگر سب صورتحال اس وقت بدل گئی جب تحریک انصاف کے رہنما پرویز خٹک کی آڈیو لیک ہو گئی، پرویز خٹک کے مبینہ آڈیو پیغام میں اراکین کو ہدایات دی گئی ہیں، وہ کہتے ہیں کہ فیصلہ کیا تھا ہم نے اگر حکومت بنانی ہے، کوئی گروپ آتا ہے تو اس کے ساتھ بنائیں گے، کبھی بھی یہ فیصلہ نہیں ہوا تھا کہ پوری کی پوری پارٹی ساتھ ملا کر ان سے ایگریمنٹ کیا جائے، پی ٹی آئی کا کبھی یہ فیصلہ نہیں تھا کہ ہم مکمل پی ڈی ایم کے ساتھ اتحاد کریں

پرویز خٹک کا مزید کہنا تھا کہ اگر اسپیکر یا ڈپٹی اسپیکر کا الیکشن ہوتا ہے، ہم نے بالکل پیپلز پارٹی یا کسی کو ووٹ نہیں دینا، چاہے اپوزیشن میں رہیں لیکن ہم نے اپنا امیدوار کھڑا کرنا ہے اوراسے سپورٹ کرنا ہے مقبول احمد نے اسپیکر کےلیے کاغذات داخل کردیے ہیں سب کو ہدایت دی ہے کہ وہ مقبول کو ووٹ دیں گے

واضح رہے کہ آزادکشمیر ہائیکورٹ نے وزیر اعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس کو توہین عدالت میں سزا سنائی تھی اور انہیں نااہل۔قرار دے دیا تھا جس کے بعد پی ٹی آئی نے ہنگامی اجلاس بلایا عمران خان کے ساتھ پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ ہوئی تا ہم متحدہ اپوزیشن فارورڈ بلاک بنانے مین کامیاب ہو گئی صدر آزاد کشمیر تنویر الیاس کی جانب سے ایک سرکلر جاری کیا گیا ہے جس مین کہا گیا ہے کہ عمران خان نے وزیراعظم آزاد کشمیر کے لیے کسی کا بھی نام نہیں دیا

سردار تنویر الیاس کی نااہلی ، غفلت ، غیر سنجیدگی اور ناتجربہ کاری کھل کر سامنے آگئی 

عمران خان کا مظفر آباد جلسہ،وزیراعظم آزاد کشمیر کی کرسی خطرے میں

،وزیر اعظم آزاد کشمیر کو اگر بلایا نہیں گیا تو انہیں جانا نہیں چاہیے تھا،

تنویر الیاس کے بیٹے کا آزاد کشمیر پولیس و مسلح ملزمان کے ہمراہ سینٹورس پر دھاوا، مقدمہ درج

تنویر الیاس نے سپریم کورٹ میں دائر اپیل میں خود کو” وزیراعظم” لکھ دیا،اپیل خارج

Leave a reply